انٹرٹینمنٹ
سلمان خان کیخلاف ناجائز اسلحہ کیس 7 مئی تک ملتوی
بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جودھ پور کی عدالت نے سپر سٹار سلمان خان کیخلاف 17 سال قبل کالے ہرن کے شکار کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے اور استعمال کرنے کے مقدمے کی سماعت 7 مئی تک ملتوی کر دی۔ اس سے قبل 10 مارچ کو چیف جوڈیشل مجسٹریٹ جودھ پور کی عدالت میں پیش ہوکر اداکار سلمان خان نے اپنی بے گناہی کے مؤقف کا پھر اعادہ کرتے ہوئے کہا ان کے پاس کوئی ہتھیار ساتھ نہیں تھے ممبئی سے لائے جانیوالے ہتھیار محکمہ جنگلات کے حکام کی دی ہوئی گائیڈ لائن پر لائے گئے جنہیں بعد میں پکڑ لیا گیا۔ عدالت نے سلمان کو اس حوالے سے کوئی بھی ثبوت فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔