انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ اداکار عرفان اور اداکارہ دپیکا ایک اور فلم میں ساتھ کام کریں گے

بولی وڈ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی بہت جلد نامور شاعر ساحر لدھیانوی اور شاعرہ امریتا پریتم کی اصل زندگی کے رومانس پر مبنی فلم ’گستاخیاں‘ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اداکار عرفان خان کو اس فلم میں ساحر کے کردار کے لیے منتخب کیا گیا جبکہ ان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ کے لیے پریانکا چوپڑا کے نام پر غور کیا جارہا تھا۔

لیکن اب تازہ ترین خبریں ہیں کہ سنجے لیلا بھنسالی نے پریانکا کی جگہ دپیکا پڈوکون کو اس فلم کے لیے سائن کرلیا ہے۔

اور اگر یہ قیاس آرائیں درست ثابت ہوئیں تو فلم ’گستاخیاں‘ عرفان خان اور دپیکا پڈوکون کی ایک ساتھ دوسری فلم ہوگی۔

اس سے قبل دونوں اداکار ایک ساتھ فلم ’پیکو‘ میں نظر آئے تھے جو 2015 کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک تھی۔

یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون اس سے قبل ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ 2 فلموں میں کام کرچکی ہیں جن میں ’گولیوں کی رسیلا رام لیلا‘ اور ’باجی راو¿ مستانی‘ شامل ہیں۔

دوسری جانب پریانکا چوپڑا اور عرفان خان فلم ’سات خون معاف‘ میں کام کرچکے ہیں تاہم وہ باکس آفس پر کچھ خاص کمائی نہیں کر پائی تھی.

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close