انٹرٹینمنٹ
اداکارہ میرا نکاح پر نکاح کیس
اداکارہ میرا کے نکاح پر نکاح کیس میں ضابطہ فوجداری کی کارروائی روکنے کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی کینٹ کچہری میں اداکارہ میرا نے جوڈیشل مجسٹریٹ عظمیٰ ستار کی عدالت میں درخواست جمع کرائی کی ان کے نکاح پر نکاح کا کیس فیملی عدالت میں ہے جس پر فوجداری کارروائی نہیں چل سکتی لہٰذا عدالت فوجداری کارروائی روکنے کا حکم دے۔ اداکارہ میرا کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو بعد میں سنایا جائے گا۔