انٹرٹینمنٹ
اداکارہ دیویا دتہ کا فلم میں حنا ربانی جیسا گیٹ اپ
ممبئی: بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ دیویا دتہ اپنی نئی فلم ’’ارادہ‘‘میں منفرد انداز میں نظر آئیں گی۔جس میں معروف اداکار نصیرالدین شاہ اور ارشد وارثی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
اداکارہ دیویا دتہ فلم میں ایک انڈین سیاستدان رمن دیپ کا کردار کررہی ہیں جو پاکسان کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے متاثر ہوتی ہیں۔ اس حوالے سے ایک انٹرویو میں دیویا دتہ نے کہا کہ فلم میں ان کا یہ انداز جان بوجھ کر نہیں اپنایا گیا بلکہ ان کے ملبوسات اور گیٹ اپ کی حنا کھر سے اتنی مماثلت ہے کہ سب نے بہت پسند کیا۔انھوں نے بتایا کہ جب وہ اس گیٹ اپ میں سیٹ پر پہنچیں تو سب حیران تھے سب نے فیصلہ کیاکہ میں اس مماثلت کو برقرار رکھوں کیونکہ شائقین کی طرف سے اس کا اچھا رسپانس آنے کی توقع ہے۔