سب سے بہتراور منفرد کام کرنے کی لگن نے مجھے بالی وڈ پہنچا دیا
شوبزکی چکا چوند دنیا میں ہرآنے والا دن کسی نئے امتحان کے ساتھ سامنے آتا ہے۔ جوبھی اچھاکام لوگ دیکھ لیتے ہیں پھروہ کچھ نیا اوراس سے بھی بہترکام دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں اس لیے یہ شعبہ مشکل ضرور ہے لیکن سیکھنے اورآگے بڑھنے کی امنگ رکھنے والوں کے لیے بہت آئیڈیل ہے ۔
ان خیالات کا اظہارسارہ لورین نے
بات کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ سب سے بہتر اور منفرد کام کرنے کی لگن نے مجھے بالی وڈ پہنچا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے فنی سفرکے دوران ایکٹنگ، ماڈلنگ اورمیوزک شوزمیں پرفارم کیا۔ ان تینوں شعبوں میں بہتر کام کرنے پرداد ملی تو مزید بہتر کام کرنے کی ذمے داری کا احساس ہوا۔ جوبھی ملتا وہ تعریف کرتے ہوئے کچھ ایساکہہ جاتا کہ بس یوں محسوس ہوتا کہ اب مجھے ایک نئے چیلنج کوقبول کرنا ہے۔ یہ سب کچھ عجیب سا تھا مگرمیں نے اس سے بہت کچھ سیکھا اورتمام عمر اس سلسلے کوجاری رکھوں گی۔
میرے نزدیک میری کامیابی کا یہ وہ سب سے بڑا راز ہے جومجھے ٹوٹنے اوربکھرنے نہیں دیتا۔ بہت سے لوگ باتیں کرتے ہیں جن کوسن کرمایوس ہونے کی بجائے میں بہترکام کرنے کی دھن سوارکرلیتی ہوں۔ اسی لیے تومیں پاکستان میں عمدہ کام کرتے ہوئے آج بالی وڈ میں کام کررہی ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ مجھے بالی وڈ جیسی بڑی فلم انڈسٹری میں کام کرنے اورجگہ بنانے کے لیے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرنا پڑا، بلکہ میرٹ پرمجھے فلموں کے کردار کے مطابق کاسٹ کیا گیا تھا اورآئندہ بھی ایسا ہی ہوگا۔
انھوں نے کہاکہ اچھا اورمعیاری کام ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتا ہے اوردیرپا ہوتا ہے، جولوگ راتوں رات شہرت کی بلندیوں کوچھونے کے لیے غلط راستوں کا انتخاب کرتے ہیں، انھیں دردرکی ٹھوکریں کھانا پڑتی ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ کم کام کیا جائے لیکن وہ اچھا اورمعیاری ہونا چاہیے، جس کو لوگ برسوں یاد ب کریں اوروہی کسی بھی فنکارکی پہچان بھی بنتا ہے۔ ایک سوال کے جواب مے۔ سارہ لورین نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے مگربہترین پلیٹ فارم مہیاکرنا ان اداروںکی اولین ذمے داری ہے جوفن وثقافت کے فروغ کے لیے بنائے گئے ہیں۔