انٹرٹینمنٹ
میں قطرینہ اور دپیکا نہیں بن سکتی، نرگس فخری
ممبئی: امریکی نژاد ماڈل اور اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں انھیں اداکارہ قطرینہ کیف جیسی کامیابی تو نہیں ملی لیکن وہ اچھا کام کرنا چاہتی ہیں۔
نرگس نے 2011 میں امتیاز علی کی فلم ’راک اسٹار‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا۔نرگس اپنے بالی وڈ کے سفر کو آسان نہیں مانتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں جن لوگوں کے ساتھ میں نے کام کیا مجھے لگا کہ وہ میرا ساتھ دیں گے لیکن انھوں نے بھی مجھے تنہا چھوڑ دیا۔نرگس کہتی ہیں ایسا وقت بھی آیا تھا جب میں نے سوچا سب کچھ چھوڑ کر چلی جاؤں لیکن مجھے لوگوں کو بتانا تھا کہ میں کمزور نہیں ہوں۔ مجھے پتہ ہے کہ میں قطرینہ کیف یا دپیکا جیسی نہیں بن سکتی۔انھوں نے کہا کہ اس مقام پر پہنچنے کے لیے میں نے اخلاقی اقدار کی قربانی نہیں دی جس پر مجھے فخر ہے۔