انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ اداکارہ بھی آف شور کمپنیوں کے حصے دار نکلی

ممبئی:  بالی وڈ اداکار اجے دیوگن بھی پاناما کلب کے ممبر نکلے، اداکار نے ٹیکس سے بچنے کے لیے آف شور کمپنیاں بنا رکھی ہیں ۔بالی وڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن بھی ٹیکس بچانے کے لیے آف شور کمپنیوں کے حصے دار نکلے ۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اجے دیوگن برٹش ورجن آئی لینڈ کی کمپنی میری لیبون انٹرٹینمنٹ میں سو شئیرز کے مالک ہیں ۔ اجے دیوگن نے اپنی ایک کمپنی کے نام پر شئیر خریدے ۔ اس کمپنی میں اجے کی اہلیہ کاجول بھی حصے دار ہیں ۔یاد رہے اس سے پہلے بالی وڈ اداکاروں میں امیتابھ بچن اور ایشوریا رائے، سیف علی خان، کرینہ اور کرشمہ کا نام بھی پانامہ فہرست میں شامل تھا 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close