انٹرٹینمنٹ

مشہورعرب گلوکارہ نے گلوکاری چھوڑ کر نعتیں پڑھنی شروع کردیں

لبنان: لبنانی پاپ اسٹار امل حجازی نے گلوکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺکی مدح میں نعت پڑھ کراپنے کیرئیر کا نئے سرے سےآغاز کردیا۔ حال ہی میں لبنان کی پاپ گلوکارہ امل حجازی نے گلوکاری کو خیرباد کہہ کر اسلامی شعائر کے مطابق زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے اس فیصلے سے لاکھوں مداح حیرانی میں مبتلا ہوگئے۔ امل نے فیس بک پر حجاب میں ملبوس اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’اللہ نے بالآخر میری دعاؤں کو قبولیت بخشی، میں کئی سال تک اپنے محبوب فن اور اپنے عزیز مذہب کے درمیان متصادم رہی۔ میرے اندر ایک اندرونی کشمکش جاری تھی جس کے ساتھ میں جی رہی تھی اللہ نے میری دعاؤں کو قبولیت بخشی۔ بالآخر مجھے وہ خوشی مل گئی جس کی مجھے تلاش تھی‘۔
امل حجازی نے اپنے نئے انداز کے ساتھ سوشل میڈیا پر نعت کی ویڈیو جاری کی جس میں پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کے یوم ولادت پر عقیدت کا اظہار کیا گیا ہے۔ امل کی اس نعت کو اب تک 80 لاکھ سے زائد بار دیکھا اور ڈھائی لاکھ سے زیادہ بار شیئر کیا جاچکا ہے۔جب کہ اس پرصارفین کی جانب سے ہزاروں تبصرے آئے ہیں۔
واضح رہے کہ امل حجازی نے اپنا پہلا ریکارڈ 2001 میں جاری کیا تھا اورا س کے ایک سال بعد انہوں نے اپنا دوسرا البم جاری کیا جو بہت مقبول ہوا۔ 2002 میں ریلیز ہونے والاان کا البم ’زمان‘عربی پاپ اسٹار کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ریکارڈز میں سےایک تھا۔ بعدا زاں امل حجازی کا شمار نئی صدی کی پہلی دہائی کے اواخر تک اہم ترین شخصیات میں ہونے لگا۔
امل کے اندر آئی اس تبدیلی پر جہاں لوگ حیران ہیں اور انہیں سراہ رہے ہیں وہیں کچھ لوگ ان پر تنقید بھی کررہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close