میرا مہندرا سنگھ دھونی کے ساتھ رشتہ ایک ’’داغ ‘‘تھا ،سو تعلق ختم کر دیا: لکشمی رائے
نئی دہلی: بھارتی تامل فلموں کی مشہور اداکارہ اور ماڈل لکشمی رائے نے اعتراف کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی اور ان کے درمیان ایک ایسا رشتہ تھا جو انہیں لگتا ہے کہ یہ رشتہ ایک’’ داغ ‘‘کی طرح تھا،انہوں نے کہا کہ اس رشتے کو ختم ہوئے کافی عرصہ بیت چکا مگر لوگ اب بھی پرانی باتوں کو کریدنے میں لگے ہوئے ہیں۔
بھارتی ٹی وی چینل’’زی نیوز‘‘کے مطابق لکشمی رائے کا کہنا تھا کہ میں حیران ہوں کہ لوگوں کے پاس اس رشتے کے حوالے سے باتیں کرنے کی کتنی فرصت ہے،دھونی سے رشتہ ختم ہونے کے بعد بھی میرے 3چار لوگوں سے تعلقات استوار ہوئے مگر لوگوں نے ان پر توجہ نہیں دی اور میرے دھونی کے ساتھ تعلق کو ہی یاد رکھا ۔انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جب میرا تعلق مہندرا سنگھ دھونی کے ساتھ تعلق تھا تو کچھ عرصہ بعد ہی مجھے محسوس ہو نے لگا تھاکہ دھونی کے ساتھ میرا تعلق ’’داغ ‘‘ جیساہے جو زیادہ عرصہ چل نہیں سکے گا ،پھر میں یہ سوچ کر بھی ڈر جاتی تھی کہ میرے اور دھونی کے ’’داغ ذدہ تعلق‘‘کے بارے میں جب ٹیلی ویژن پر خبریں چلیں گی تو میرے بچے مجھ سے ان خبروں کے حوالے سے پوچھیں گے تو میں ان کو کیا جواب دوں گی ؟لکشمی رائے کا کہنا تھا کہ میرا دھونی کے ساتھ بہت اچھا تعلق تھا مگر میں اس تعلق کو کسی رشتے کا نام نہیں دے سکتی تھی ،جب کسی تعلق کو رشتہ کا نام نہ دیا جاسکے تو اسے ختم کر دینا ہی بہتر تھا لہذا ہماری کہانی وہیں ختم ہو گئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ ہم اب بھی ایک دوسرے کا بڑا احترام اور عزت کرتے ہیں ،وہ بھی اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں اور میں نے بھی اپنی تمام تر توجہ اداکاری پر مرکوز کر رکھی ہے ۔