انٹرٹینمنٹ

پریانکا ایک بار پھر ’ایشیاء کی دلکش خاتون‘ قرار

ممبئی: بولی وڈ کی کامیاب اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایک سالانہ برطانوی سروے میں ’ایشیاء کی سب سے دلکش خاتون‘ ہونے کا اعزاز دوبارہ حاصل کرلیا۔ ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کے اخبار ایسٹرن آئی میں 2017 کی دلکش ایشیائی خواتین کے حوالے سے سروے ہوا جس میں سب سے زیادہ ووٹ پریانکا چوپڑا کو ملے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پریانکا چوپڑا نے پانچویں مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا، وہ پچھلے کئی سالوں سے اس فہرست پر نمبر ون رہیں، البتہ گزشتہ سال بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے انہیں پیچھے چھوڑتے ہوئے ایشیاء کی دلکش خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ تاہم پریانکا دوبارہ اس سال کی فہرست میں نمبر ون پر آگئیں۔

اس سال کی فہرست میں دپیکا پڈوکون ایشیاء کی تیسری دلکش خاتون قرار پائیں، جبکہ دوسرے نمبر پر ہندوستانی اداکارہ نیا شرما کا نام رہا۔ اس فہرست میں بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ تیسرے، پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان چوتھے جبکہ ہندوستانی اداکارہ دھرشتی دھامی پانچویں نمبر پر رہیں۔

واضح رہے کہ پریانکا کو ان کے غیر ملکی ڈرامہ سیریل ‘اے بی سی کوانٹیکو‘ اور ہولی وڈ ڈیبیو فلم ’بےواچ‘ کی وجہ سے دنیا بھر میں کافی پزیرائی ملی۔

پریانکا چوپڑا نے اس اعزاز پر ایسٹرن آئی کا شکریہ بھی ادا کیا اور ٹوئٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اس اعزاز کے لیے میں اپنے والدین کا شکریہ ادا کرتی ہوں، اور میرے تمام مداحوں کا جن کی وجہ سے میں پانچویں بار یہ اعزاز جیت پائی‘۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close