انٹرٹینمنٹ

فلمی دنیا میں جگہ بنانے کیلئے ایک کرکٹر اور ایک اداکار سے تعلقات بڑھانے پڑے، ریجا چڈھا کے انکشاف

ممبئی: بے باک اداکارہ ریچا چڈا کی کامیڈی فلم ’فقرے رٹرنز‘ کو تو 8 دسمبر کو ریلیز کردیا گیا، جس نے پہلی ہی دن اچھا آغاز کرکے دیگر فلموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ بھارتی ویب سائٹ فرسٹ پوسٹ ہندی کے مطابق ریچا چڈا نے انکشاف کیا کہ انہیں فلمی کیریئر کے ابتدائی دنوں میں تجویز دی گئی کہ وہ ایک اداکار کے ساتھ تعلقات بڑھائیں تاکہ انہیں انڈسٹری میں جگہ بنانے میں مدد ملے۔اپنے بیان میں ریچا چڈا نے اداکار کا نام لیے بغیر بتایا کہ انہیں مشورہ دیا گیا کہ وہ اداکار کو موبائل پر پیغام بھیجیں اور ان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کریں۔ ’فقرے رٹرنز‘ میں بھولی پنجابن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کے مطابق جب انہوں نے کہا کہ انہیں جس اداکار سے ملاقات کے لیے کہا جا رہا ہے، وہ تو شادی شدہ ہے، تو انہیں ایک اور مزیدار مشورہ دیا گیا۔ریچا چڈا کو دوسرا مشورہ دیا گیا کہ وہ کسی بھی کرکٹر سے روابط بڑھائیں ، کیوں کہ یہ عمل ان کے کیریئر کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ریچا چڈا کا کہنا تھا کہ اگر بولی وڈ میں ایسے کرتوت کرنے والوں کے نام لینے والے افراد سامنے آجائیں تو انڈسٹری میں بھونچال آجائے گا، اور ایسا کرنے پر انڈسٹری کے بہت سارے لوگ اپنے کام اور زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔اداکارہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بھارتی سماج میں مظلوم کا تماشہ دیکھنا ایک رواج بن چکا ہے، اور انہیں نہیں لگتا کہ یہاں اتنی جلد تبدیلی آنے والی ہے۔ریچا چڈا نے کہا کہ اگر بولی وڈ میں بھی لوگوں کو تحفظ دیا جائے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تو بہت سارے غلط لوگوں کے نام سامنے آ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے باک ہونے اور مشوروں پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے بولی وڈ میں ان کے دوست کم ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close