انٹرٹینمنٹ

بھوتوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنیوالی برطانوی حسینہ کے انوکھے انکشاف

لندن: برطانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون ایمی تھسٹ ریلم بظاہر تو اچھی بھلی نارمل نظر آتی ہے لیکن باتیں ایسی کرتی ہے کہ سن کرعقل دنگ رہ جائے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ اب تک 15 بھوتوں کے ساتھ جسمانی تعلقات استوار کرچکی ہے اور بھوتوں کے ساتھ تعلق سے وہ اتنی مطمئن ہے کہ اب انسانوں کے بارے میں سوچتی بھی نہیں ہے۔ کیمبرج نیوز کے مطابق مشہور ٹی وی شو ’دس مارننگ‘ میں بات کرتے ہوئے ایمی تھسٹ کا کہنا تھا کہ اس کے تعلقات اپنے منگیتر کے ساتھ بھی اسی وجہ سے خراب ہوئے کہ ایک روز اس نے اسے ایک بھوت کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے ہوئے دیکھ لیا تھا۔ اس بتایا کہ پہلی بار اس نے کسی بھوت کے ساتھ جسمانی تعلق 12 سال قبل استوار کیا تھا۔ بھوتوں سے میل ملاقات کے بارے میں اس نے بتایا ”مجھے نوعمری سے ہی پراسرار مخلوقات کی اپنے اردگرد موجودگی کا احساس ہوتا تھا۔ جیسے جیسے میں جوان ہوئی تو یہ احساس گہرا ہوتا چلا گیا۔ ایک روز رات کے وقت میں نے خوب بناﺅ سنگھار کیا اور ایک ویران جگہ چلی گئی۔ وہاں پہلی بار ایک بھوت حقیقی طور پر میرے پاس آیا اور ہم نے جسمانی تعلق استوار کیا۔ اس کے بعد یہ سلسلہ جاری رہا۔ ایک روز میرے منگیتر نے کھڑکی کے باہر سے دیکھا تو بیڈ پر میرے ساتھ ایک مردانہ ہیولا موجود تھا۔ وہ یہ دیکھ کر بہت برہم ہوا اور اگرچہ میں نے اسے سمجھانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن اس کا دل اچاٹ ہوگیا اور وہ مجھے چھوڑ کر چلا گیا۔“ واضح رہے کہ ڈاکٹروں کے نزدیک ایمی تھسٹ کے پاس کوئی بھوت وغیرہ نہیں آتے بلکہ وہ ’سلیپ پیرالسس‘ نامی نفسیاتی مسئلے کا شکار ہے۔ اگرچہ اسے بھوتوں سے میل جول اور جسمانی تعلقات حقیقی محسوس ہوتا ہے لیکن دراصل یہ اس کے دماغ کی کارستانی ہے، تاہم ایمی تھسٹ اس بات کو ماننے کو تیار نہیں ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ بھوتوں سے ملتے ہوئے پوری طرح ہوش و حواس میں ہوتی ہے اور یہ تمام واقعات حقیقی طور پر پیش آتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close