انوشکا کی اٹھ گئی ڈولی، دولہن کو لے گئے کوہلی، شادی کی تصاویر بھی سامنے آ گئیں
میلان: اٹلی میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں ، اس تقریب میں قریبی دوستوں اوررشتہ داروں نے شرکت کی ، شادی کی تقریب کے بعد انوشکا شرما نے اپنی تصویر بھی جاری کی جس کے بعد جوڑے کی شادی کی انتہائی خوبصورت تصاویر بھی سامنے آ گئیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی شادی کی تصویر کے ساتھ انوشکا شرما نے ٹوئٹ کیا کہ آج ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ ہمیشہ محبت کے ساتھ جڑرہنے کا وعدہ کیا ہے۔ آج ہم آپ کے ساتھ یہ خبر شیئر کرنے پر حقیقت میں بہت زیادہ خوشی محسوس کر رہے ہیں ۔ آج کا یہ خوبصورت دن ہمارے خاندان ، پرستاروں اور خیر خواہوں کی نیک تمناوں کے باعث زیاد ہ خاص بن جائے گا۔ ہمارے اس سفر کے خاص موقع پر ہمارا ساتھ دینے پر آپ سب کا بہت بہت شکریہ
شادی کی انتہائی خوبصورت تصاویر دیکھیے
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے انوشکا شرما اپنے خاندان سمیت اٹلی روانہ ہوئی تھیں اور اٹلی کے شہر میلان میں ٹسکنی کے تاریخی قلعہ بورگو فینو چیٹو میں دونوں کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔