انٹرٹینمنٹ

والدہ کے بلوں کی ادائیگی کے لئے اداکاری کا شعبہ اپنایا: انجلینا جولی

نیویارک: ہالی ووڈ سپر سٹار انجیلینا جولی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی مرحومہ والدہ کے بلوں کی ادائیگی میں مدد کے لئے اداکاری کا شعبہ اپنایا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں 42 سالہ اداکارہ انجلینا نے بتایا کہ وہ اداکاری کے شعبہ میں آگئیں اور اپنے کیریئر میں کامیابی کا مزہ چکھنے کے باوجود کیمرے کے سامنے آرام محسوس نہیں ہوا۔ ایک اداکارہ بننے کیلئے جو کچھ ہوناچاہئے مجھ میں اس سے بہت کچھ میری فطرت میں نہیں ہے، مجھے خوشی ہے کہ میں اداکارہ بن سکتی تھی، میں بہت خوش قسمت ہوں لیکن مجھے ادراک ہے کہ یہ میری والدہ کیلئے کتنی اہمیت رکھتا تھا۔

انہوں نے کہاکہ اداکاری میرے لئے ایک ملازمت تھی اور میں اپنی والدہ کے بلوں کی ادائیگی کیلئے ان کی مدد کرنا چاہتی تھی۔ یہ ایک تخلیقی کام تھاجس میں آپ مختلف زمانے ،تاریخ ، لوگوں کو،اپنی ذات کے مختلف پہلووں کو جان سکتے ہیں اور مختلف ہنر سیکھ سیکھتے ہیں۔اس لئے ایک شخصیت کے طورپر افزائش اور سیکھنے کیلئے بہت شاندار کام ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ہالی ووڈ میں ان پر ایسا وقت بھی آیا جب انہیں شہرت کے دباؤ سے مقابلہ کرنا پڑا۔ جب وہ فلم انڈسٹری میں داخل ہوئیں تو وہ زندگی میں سامنے آنے والی آزمائشوں کیلئے ناتجربہ کار تھیں۔ انجیلینا نے کہا کہ آپ نوجوان ہیں اور آپ نہیں جانتے کہ آپ کیا ہیں، آپ کے چہرے کے سامنے مائیکروفون آجاتا ہے اور آپ محض 17،18سال کے ہیں اور لوگ آپ سے آپ کی رائے پوچھ رہے ہیں جو کہ ابھی تک ہے ہی نہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ نے 90کی دہائی کے اواخر کویاد کیا،جب انہوں نے فلموں کو چھوڑ کر نیویارک یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close