انٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان نے ایشیا کی بااثر خاتون کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

دبئی: اداکارہ ماہرہ خان ویسے تو اپنی جانداراداکاری کے ذریعے کئی ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہیں لیکن اب وہ ایشیا کی بااثر خاتون بھی قرار پائی ہیں۔  دبئی میں بین الاقوامی ’’مسالا ایوارڈز‘‘ کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں برصغیر پاک و ہند کے مختلف فنی اور ثقافتی شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

تقریب میں پاکستان سمیت بھارت کے مشہورومعروف اداکاروں نے شرکت کی۔ ایوارڈ میں پاکستان سے اداکارہ ماہرہ خان، صبا قمر، ماورا حسین اور میرا کے علاوہ فواد خان اور گلوکار فرحان سعید نے بھی شرکت کی۔

پاکستانی اداکاروں کے علاوہ  بھارتی اداکارہ سلینا جیٹلی، ارجن رامپال، گووندا، بومن ایرانی، سری دیوی، منیش ملہوترا اور ڈیزی شاہ بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

مسالا ایوارڈ کی رنگارنگ تقریب میں پاکستان اور بھارت کے متعدد اداکاروں کو مختلف کیٹگریز کے لیے ایوارڈز دئیے گئے۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو ایشین وومن آف سبسٹینس (بااثر ایشیائی خاتون ) کا ایوارڈ دیا گیا۔

نامور بالی ووڈ اداکارارجن رامپال کو فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے کردارادا کرنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ارجن رامپال کو پاکستانی اداکارہ میرا نے ایوارڈ دیا۔

رواں سال ریلیز ہوئی اکشے کمار کی فلم ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘کی کو پروڈیوسر پریرنا اروڑا کو رواں سال کی پرجوش پروڈیوسر کا ایوارڈ دیا گیا۔

صبا قمر رواں سال کی بہترین پرفارمنس کے ایوارڈ کی مستحق قرار پائیں۔

پاکستانی موسیقار بلال سعید کو ایشین میوزک سنسیشن 2017 کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

جب کہ سوشل میڈیا سنسیشن کا ایوارڈ پاکستانی اداکارہ ماورا حسین لے اڑیں۔

اس کے علاوہ بالی ووڈ کے نامور اداکار گوونداکو ڈانسنگ لیجنڈ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close