انٹرٹینمنٹ

اپنی شادی پر انوشکا شرما کے پہنے گئے لہنگے کی قیمت کتنی تھی؟ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

روم: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور ان کی شادی کی تقریب اٹلی میں ہوئی اور تاحال ان کی شادی کی خبریں میڈیا کی شہہ سرخیوں میں ہے اور ہرکوئی چھوٹی چھوٹی باتوں کو کریدنے میں لگا ہے اور اب انوشکا شرما کی طرف سے شادی کے موقع پر زیب تن کیے جانیوالے سبیاسچی لہنگے کی قیمت بھی سامنے آگئی ہے اور اتنی زیادہ ہے کہ آپ کے ہوش اڑجائیں گے کیونکہ یہ کسی لگژری کار سے بھی زیادہ مہنگا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران انوشکاشرما نے شادی کے موقع پر سبیاسچی مکھرجی کا ڈیزائن کردہ ہلکاگلابی لہنگازیب تن کیاجس نے اداکارہ کی خوبصورتی کو مزید چارچاند لگادیئے ، اس چاندی اور سونے کی طرح دکھنے والی دھاتی تار سے کڑھائی کی گئی تھی۔ لافنگ کلرز کی رپورٹ کے مطابق انوشکا شرما کے اس خوبصورت لہنگے کی قیمت 25سے 30لاکھ کے درمیان ہے تاہم ضرورت کے مطابق اس میں کمی بیشی ہوسکتی ہے اور انوشکا شرما کی طرف سے اس میں کرائی گئی تبدیلیوں کے بعد اس کی قیمت 40سے 45لاکھ روپے ہوگی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close