انٹرٹینمنٹ

امیتابھ بچن کی ایشوریا کو بچوں کی طرح برتاؤ نہ کرنے کی ہدایت

ممبئی: بگ بی امیتابھ بچن اوراداکارہ ایشوریا رائے ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں شریک تھے جہاں امیتابھ بچن نے اپنی بہو ایشوریا کو پوتی ارادھیا کی طرح برتاؤ کرنے سے روک دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ ایشوریا رائے، ان کے سسراورمیگا اسٹارامیتابھ بچن ایک ایوارڈ کی تقریب میں شریک تھے، جہاں دونوں نے ہی ایوارڈ حاصل کیے۔ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اداکارہ بہت پرجوش تھیں اورانٹرویو کے دوران وہ اپنے سسریعنی امیتابھ بچن سے بالکل بچوں کی طرح باتیں کررہی تھیں، انہوں نے امیتابھ بچن سے گلے لگتے ہوئے کہا کہ یہ سب سے بہترین اداکار ہیں جو سب جانتے ہیں، جس پربگ بی نے انہیں کہا کہ وہ ارادھیا کی طرح برتاؤنہ کریں، جس پرایشوریا اورامیتابھ خود بھی اپنی بات پرہنس پڑے۔
صحافی نے جب انٹرویوکے دوران ان کے گھرمیں موجود اُن سمیت 4 ستارے یعنی، امیتابھ بچن، جیابچن، ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن، کے حوالے سے پوچھا تو انہوں نے صحافی کو کہا کہ آپ غلطی کررہی ہیں، ہم 4 ستارے نہیں بلکہ 6 ستارے ہیں، ایک میرے والد جو شاعرتھے اوردوسری پوتی ارادھیا ہیں جن کی 2 سال کی عمر سے ہی یہ اندازہ ہوگیا تھا کہ وہ بھی اسی نقش قدم پرچلیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close