انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ماورا حسین بھی بھارتی اداکارگووندا کی مداح نکلیں

لاہور: ماورا حسین نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کامیڈین ڈانسر ہیرو گووندا کی بہت بڑی مداح ہیں، تاہم ساتھ ہی انہوں نے یہ سوال بھی اٹھادیا کہ کون ہے، جو گووندا کا مداح نہیں؟ فنکاروں میں اتحاد کی ضرورت بھی ہے۔ پاکستانی اداکارہ نے انتہائی خوشی کے انداز میں کہا کہ گووندا نہ صرف بہترین اداکار بلکہ ایک بہترین انسان بھی ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا کو استعمال کرنے اور اس کی اہمیت سے متعلق بھی بات کی، کہا کہ ایک اداکار کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال لازمی بن گیا ہے۔

دبئی میں ہونے والے مصالحہ ایوارڈز تقریب میں ماورا حسین کے علاوہ دیگر پاکستانی شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔دسویں مصالحہ ایوارڈز میں ماہرہ خان، صبا قمر اور میرا سمیت دیگر نے شرکت کی۔اس دوران پاکستانی اداکاراؤں سے بھارتی شوبز ویب سائٹس نے خصوصی طور پر بات چیت کی۔پاکستانی اداکاراؤں نے دبئی مصالحہ ایوارڈز کی تصاویر اور ویڈیو کلپس اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کیں، جنہیں سیکڑوں لوگوں نے پسند کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close