انٹرٹینمنٹ

امیتابھ بچن کی بیٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ کے چرچے

ممبئی: بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن صرف فلم انڈسٹری کے نہیں بلکہ دلوں کے بھی شہنشاہ ہیں اوراپنی بیٹی اور نواسی سے بے انتہا پیار کرتے ہیں جس کا ثبوت حال ہی میں انہوں نے ایک خوبصورت تصویر شیئر کرکے دیا۔ بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن اپنی بیٹی شویتا نندا اور نواسی نویا نویلی نندا سے بے حد محبت کرتے ہیں اور بحیثیت شوہر، والد اور نانا اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔ حال ہی میں بگ بی نے انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ جیا بچن ، بیٹی شویتا نندا اور نواسی نویا نولی نندا کی تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ میں  ایک خوبصورت پیغام درج کیاہے، ’’ماں، بیٹی، نواسی۔۔ بیٹیاں بہترین ہوتی ہیں‘‘۔

 

گزشتہ برس بھی بگ بی نے نویا اور آرادھیا کے لیے اپنی محبت کااظہار کرتے ہوئے ایک خط تحریر کیا تھا جس میں انہوں نے دونوں کو اپنی حفاظت خود کرنے کی نصیحت کی تھی۔ چند روز قبل نویا کی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے اپنی نواسی کو ایک خوبصورت پیانو تحفے میں دیا تھااور کہا تھا کہ نویا پیانو بجانے میں ماہر ہے اور وہ اپنی نواسی کی اس صلاحیت سے بہت متاثر ہیں۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن حال ہی میں اپنی فلم’ٹھگ آف ہندوستان‘کی شوٹنگ نمٹاکر تھائی لینڈ سے بھارت واپس پہنچے ہیں جب کہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ابھی بھی تھائی لینڈ میں ہی موجود ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close