انٹرٹینمنٹ

سلمان، شاہ رخ اور ویرات کوہلی کمائی میں سب پہ بازی لے گئے

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، سلمان خان اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے 2017 میں آمدنی کے لحاظ سے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ امریکی جریدے فوربز نے سال 2017 میں سب سے زیادہ کمانے والے 100 بھارتیوں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق رواں سال بالی ووڈ کے باشادہ شاہ رخ خان، دبنگ اداکار سلمان خان اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی آمدنی کے لحاظ سے سب سے آگے رہے۔
سلمان خان:
اداکار سلمان خان صرف کہنے کے سلطان نہیں ہیں بلکہ رواں سال وہ آمدنی کے لحاظ سے بھی سب سے آگے رہے۔ فوربز کی ٹاپ 100 بھارتی شخصیات کی فہرست میں سلمان خان نے 232 کروڑ 83 لاکھ روپے کما کر پہلا نمبر حاصل کیا ہے۔

شاہ رخ خان:
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان 2017 میں دو فلموں’رئیس‘ اور’جب ہیری میٹ سیجل‘میں نظر آئے۔ فلم رئیس تو باکس آفس پر کامیاب ہوگئی لیکن ’جب ہیری میٹ سیجل‘تاثر جمانے میں ناکام رہی۔ فلموں کے علاوہ شاہ رخ خان نے اپنے پروڈکشن ہاؤس، آئی پی ایل اور اشتہارات وغیرہ کی مد میں 170کروڑ50 لاکھ روپے کمائے ہیں جس کے ساتھ انہوں نےفہرست میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

ویرات کوہلی:
بھارتی کپتان ویرات کوہلی رواں سال 100 کروڑ 72 لاکھ روپے کماکر بھارت کے سب سے زیادہ کمانے والے افراد کی فہرست میں تیسرے نمبر پر رہے۔

اکشے کمار:
بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار رواں سال فلم’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘، ’جولی ایل ایل بی2‘ اور ’نام شبانہ‘میں نظرآئے۔ فلموں کی تعداد میں آگے رہنے کے ساتھ اکشے کمارکمائی میں بھی آگے رہے اور98 کروڑ 25 لاکھ کی رقم کماکر چوتھا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

سچن ٹنڈولکر:
بھارتی کرکٹ کے سابق کھلاڑی سچن ٹنڈولکر ویسے توکرکٹ سے ریٹائر منٹ لے چکے ہیں لیکن آمدنی کے لحاظ سے اب بھی بہت آگے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر کی رواں سال کمائی مجموعی طور پر 82 کروڑ50 لاکھ روپے رہی۔

عامر خان:
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی رواں سال فلم’سیکریٹ سپر اسٹار‘میں نظر آئے۔ وہ 68 کروڑ 75 لاکھ کماکر چھٹے نمبر پر براجمان ہیں۔

پریانکا چوپڑا:
حال ہی میں ایشیا کی پرکشش ترین خاتون کا اعزاز اپنے نام کرنے والی نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑانے کمائی کے لحاظ سےدیگر تمام اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے رواں سال 68 کروڑ کمائے اور فہرست میں ساتواں نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

مہیندر سنگھ دھونی:
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی المعروف ایم ایس دھونی نے 63 کروڑ 77 لاکھ روپے کماکر 100 بھارتی شخصیات میں آٹھویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

ہرتیک روشن:
نامور بالی ووڈ اداکار ہرتیک روشن کی بھی 2017 میں صرف ایک ہی فلم ’قابل‘ریلیز ہوئی۔ فلم کے علاوہ اشتہارات وغیرہ کی مد میں ہرتیک روشن نے 63 کروڑ 12 لاکھ روپے کمائے۔

رنویر سنگھـ:
بالی ووڈ کے چلبلے اداکار رنویر سنگھ رواں سال فلم’پدماوتی‘اور مذہب کے حوالے سے ٹوئٹ کرنے کے باعث تنازعات کی زد میں رہے اور ساراسال خبروں میں چھائے رہے۔ رنویر کی فلم تو ریلیز نہیں ہوئی لیکن اشتہارات وغیرہ کے ذریعے انہوں نے 62 کروڑ 63 لاکھ روپے کمائے اور ٹاپ 100 کی فہرست میں دسویں نمبر پر رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close