انٹرٹینمنٹ

انوشکا کا شادی کا جوڑا دپیکا کی نقل نکلا، سوشل میڈیا پر نئی بحث چڑھ گئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما ان دنوں نہ صرف بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ شادی کی وجہ سے خبروں میں چھائی ہوئی ہیں بلکہ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی نقل کرنے کے لیے بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی رواں ماہ 11 دسمبر کو اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھے۔ شادی کے دن انوشکا شرما گلابی رنگ کے خوبصورت لہنگے میں نہایت خوبصورت لگ رہی تھیں جب کہ ان کے زیورات کی بھی بے حد تعریف کی گئی تاہم یہ تعریف اس وقت تنقید میں تبدیل ہوگئی جب سوشل میڈیا پرانوشکا اوردپیکا پڈوکون کی تصاویر گردش کرنے لگیں جن میں دونوں نے بالکل ایک جیسے جھمکے پہنے ہوئے تھے۔
بات صرف کانوں میں پہنے جانے والے آویزوں تک محدود رہتی تو ٹھیک تھا لیکن گزشتہ روز اپنی شادی کے استقبالیہ پر پہنی جانے والی سرخ اور سنہرے رنگ کی بنارسی ساڑھی بھی دپیکا پڈوکون کی کاپی نکلی۔ میڈیا میں ایک بار پھر سے انوشکا اور دپیکا کی تصاویر گردش کررہی ہیں جن میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا نے بالکل ویسی ہی ساڑھی پہنی ہے جیسی دپیکا پڈوکون پہن چکی ہیں۔
واضح رہے کہ انوشکا شرما کی شادی کے لباس معروف بھارتی ڈیزائنرسبیا ساچی مکھرجی نے ڈیزائن کیے ہیں لہٰذا اب یہ وہی بتاسکتے ہیں کہ ایک جیسی ساڑھی اور زیورات کی حقیقت کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close