انٹرٹینمنٹ
فواد خان کو ایک اور بولی وڈ فلم میں کاسٹ کیے جانے کا امکان
ممبئی: پاکستانی ہیرو فواد خان ویسے تو بولی وڈ میں کامیابیوں کے جھنڈے پہلے ہی گاڑ چکے ہیں، تاہم اب لگ بھگ 2 سال بعد انہیں ایک اور بھارتی فلم میں کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق فواد خان نے 2014 میں ریلیز ہونے والی بولی ڈ فلم خوبصورت سے ڈیبیو کیا تھا، جس کے بعد ان کی ایک اور فلم کپور اینڈ سنز ریلیز ہوئی۔فواد خان کی تیسری بولی وڈ فلم اے دل ہے مشکل تھی، جو 2016 میں ریلیز ہوئی۔
2017 ان کے لیے اچھا سال ثابت نہیں ہوا اور انہیں بالی ووڈ میں کوئی فلم نہ ملی، تاہم سال بھر بھارتی میڈیا میں ان کے چرچے رہے۔اب خبر ہے کہ فواد خان کو ایک اور بولی وڈ فلم میں عالیہ بھٹ اور سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔ فلم پروڈیوسر اور لکھاری پنکج ڈوبے اپنی کتاب لو کری پر فلم بنانے جا رہے ہیں۔