ڈرامہ سیریل ناگن نے آن ائیر ہوتے ہی راتوں رات مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے
ممبئی: بھارتی ٹی وی پر ان دنوں ڈرامہ سیریل ناگن کا قبضہ ہے،اس ڈرامے نے آن ائیر ہوتے ہی راتوں رات مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے۔
ڈراما سیریل ناگن میں دو اداکاراؤں نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں جن میں ایک مونی رائے جبکہ دوسری اور سب کی پسندیدہ ناگن ‘شیشا’ ہے۔
شیشا کا اصل نام ادا خان ہے،ادا نے بھارت کی پسندیدہ ناگن بن کر سب کے دلوں پر قبضہ جمایا ہوا ہے،آج ہم ان کی زندگی کے چند دلچسپ رازوں سے پردہ اٹھائیں گے ۔
٭ادا ٹی وی پر تو کافی سنجیدہ اور غصے میں دکھائی دیتی ہیں لیکن حقیقت میں سادگی پسند ہیں ،جب سب لوگ رات کو پارٹی کرنے کلب جاتے ہیں ادا اپنی دوستوں کے ساتھ کیفے جاکر گپ شپ کرتی ہیں ۔
٭آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ٹی وی پر کام کرنے سے پہلے ادا ہر وقت کتاب پڑھتی رہتی تھیں،انہیں ‘روحانیت’ پر کتابیں پڑھنا اچھا لگتا تھا۔
٭ادا بہت خوبصورت بیلے ڈانس کرتی ہیں ،انہوں نے اس ڈانس کی باقاعدہ ٹریننگ حاصل کی ہوئی ہے۔
٭انہیں لوگوں کو کھانا کھلانا اچھا لگتا ہے،یہاں تک کہ وہ ہر جگہ اپنے ساتھ زیادہ کھانا لے کر جاتی ہیں ،ان کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ان میں یہ خوبی ان کی والدہ سے آئی ہے،وہ نہیں چاہتیں کوئی بھی انسان کبھی بھی بھوکا رہے ۔
٭ادا ڈرامہ سیریل ناگن میں کالے رنگ کے لباس میں نظر آتی ہیں جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ ان کا پسندیدہ رنگ بھی ‘کالا’ ہے اس کے علاوہ انہیں لال اور سفید رنگ بھی بہت پسند ہے۔
ہمیں یقین ہے کہ بھارت کی خوبصورت ناگن کے بارے میں یہ حیرت انگیز معلومات آپ کو بہت پسند آئی ہوں گی