انٹرٹینمنٹ

فحش ادارکارہ کمبرلے داعش میں شمولیت اختیار کرسکتی ہے، برطانوی پولیس

لندن: شدت پسند تنظیم داعش نئے لوگوں کو بھرتی کرنے کے لیے کئی طریقے سے پراپیگنڈہ کرتی ہے۔ دنیا بھر، بالخصوص مغربی ممالک میں اس کے کئی ایجنٹس نئے لوگوں کو بھرتی کرنے کا کام کرتے ہیں۔ اسی الزام کے تحت برطانوی پولیس نے ایک ایسی اداکارہ کو گرفتار کر لیا ہے کہ پورے ملک میں کھلبلی مچ گئی۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق 27سالہ کمبرلے مائنرز نامی یہ ماڈل و اداکارہ میگزینز کے لیے فحش فوٹوشوٹ کرواتی ہے۔ اس نے اپنے سوشل میڈیا پر پے درپے کچھ ایسی پوسٹس کی جن سے پولیس کو شبہ ہوا کہ وہ داعش کے زیراثر ہے اور نئے لوگوں کو اس کی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔پولیس نے کمبرلے کی گرفتاری کے بعد اس کے گھر کی تلاشی بھی لی تاہم کوئی ایسا مواد برآمد نہ ہو سکا۔ طویل پوچھ گچھ کے بعد اب اداکارہ کو ضمانت پر رہا کیا جا چکا ہے۔ تاہم پولیس آفیسرز نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ”ممکنہ طور پر کمبرلے شام جا کر داعش میں شمولیت اختیار کر سکتی ہے۔“ رپورٹ کے مطابق اس نے سوشل میڈیا پر جو پوسٹس کیں ان میں اس نے مذہب میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔ ایک پوسٹ میں اس نے لکھا کہ ”میں ماڈلنگ کی گلیمرس دنیا سے ایک بالکل مختلف دنیا میں داخل ہو گئی ہوں۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close