انٹرٹینمنٹ

آج انڈین ٹی وی پر جو مواد دکھایا جاتا ہے اس پر ہم سب کو فکرمند ہونا چاہیے، پراچی دیسائی

ممبئی: بولی وڈ اداکارہ پراچی دیسائی جنہون نے ہندوستانی ٹیلی ویژن سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا ماننا ہے کہ آج انڈین ٹی وی پر جو مواد دکھایا جاتا ہے اس پر ہم سب کو فکرمند ہونا چاہیے۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پراچی نے کہا ‘ہمیں دیکھنا چاہیے کہ ملک اس وقت کہاں جارہا ہے اور ہمارے ارد گرد کیا ہورہا ہے، ہمیں اپنی آنکھیں کھولنی چاہیے اور لوگوں کو وہ دکھانا چاہیے جس سے وہ بہتری کی طرف جائیں’۔ان کا مزید کہنا تھا ‘میں یہ نہیں کہتی کہ ڈرامے کوئی سوشل سروس ہیں، لیکں ٹی وی بہت مختلف سطح پر بہت سے لوگوں کی زندگیوں پر اثر انداز کرتا ہے’۔27 سالہ پراچی کا ماننا ہے کہ ہندوستانی ٹی وی شوز اب بہت غلط انداز میں بنائے جاتے ہیں۔ٹی وی ڈراموں پر واپسی کے حوالے سے سوال پر پراچی کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال ایسا کوئی ارادہ نہیں رکھتی کیوں کہ اس وقت ہندوستانی ڈراموں کو دیکھ کر انہیں کافی دکھ ہوتا ہے۔پراچی کی حالیہ ریلیز فلم ‘اظہر’ ہندوستانی کرکٹ کپتان اظہرالدین کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس میں اداکارہ نے ان کی پہلی بیوی نورین کا کردار ادا کیا۔اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں زیادہ تر فلموں میں ایسے ہی کردار ملے جو اصل زندگی میں ان سے برعکس ہیں تاہم وہ انہیں بھی باخوبی سے نبھانے کی کوشش کرتی ہیں۔فلم ‘اظہر’ 13 مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی جسے شائقین اور ناقدین کا ملا جلا ردعمل موصول ہورہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close