انٹرٹینمنٹ

شانزے نے دیا پاکستان سے فلمی کیرئیر کی شروعات کا سگنل

لاہور:  امریکا میں مس پاکستان ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے والی خوبرو حسینہ شانزے حیات نے بالی ووڈ کے ساتھ پاکستان میں معیاری فلموں کے ذریعے سفر شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ 2002 ءمیں پہلی مرتبہ کینیڈا میں مس پاکستان ورلڈ کے مقابلے کا انعقاد کیا تھا تو سوچا نہ تھا کہ ایک دن اس کی شہرت دنیا بھر میں ہونے لگے گی اور نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اس کا حصہ بننے کے لیے بے تاب ہوں گے مگر وقت گزرتا گیا اور ملنے والے رسپانس کے بعد میں نے بھی اس میں حصہ لیا اور کامیابی اپنے نام کی ۔میرے بعد بھی کچھ حسینا ئیں اس ٹائٹل کو جیت چکی ہیں لیکن اب میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں باقاعدہ طورپر ایکٹنگ کے شعبے میں کام کروں گی۔ مجھے آفرز تو بہت دیر سے ہو رہی ہیں مگر ابمیں نے سنجیدگی سے اچھی آفرز کو رسپانس دیناشروع کردیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بالی ووڈ سے مجھے بیشتر آفرز مل چکی ہیں لیکن میں نے مناسب کردار نہ ملنے کی وجہ سے کسی بھی آفر کو قبول نہ کیا تھا مگر اب ایک اچھا کردار مجھے مل رہا ہے جس کو سائن کرنے کے لیے میں نے اپنے قریبی حلقوں سے مشاورت شروع کر دی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں شانزے نے کہا کہ پاکستان میں اچھی فلمیں بننے لگی ہیں اور میں اب پاکستان میں بھی کام کرنے کی خواہش رکھتی ہوں۔ اس سلسلہ میں میری پہلی ترجیح فلم ہی ہو گی اس کے بعد اگر ڈرامہ میں کوئی اچھا کردار ملا تو ضرور کام کروں گی ۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح بالی ووڈ نے عالمی مقابلہ حسن جیتنے والی حسیناﺅں کو اپنی فلموں کا حصہ بناکر انٹرنیشل مارکیٹ تک رسائی حاصل کی اسی طرح پاکستان فلم اندسٹری کی پروموشن اور انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی کیلئے فلم میکرز کو بھی مقابلہ حسن کے ٹائٹل اپنے نام کرنے والی حسیناﺅں کی خدمات حاصل کرنا ہوں گی کیونکہ یہ حسینائیں خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ ایکٹنگ اور رقص پر بھی خوب مہارت رکھتی ہیں ۔ پوری دنیا میں فیشن انڈسٹری جس تیزی سے ترقی کر رہی ہے وہیں پاکستان بھی اس دوڑ میں شامل ہو گیا ہے۔ پاکستانیوں کے پاس بھی ذہانت اور حسن کی کسی طور کمی نہیں اس لیے چند ہی سالوں میں کئی ماڈلز اور ڈیزائنز کو بین الاقوامی سطح رپ پذیرائی ملی۔ گزشتہ سال کینیڈا میں ہونے والے مس پاکستان ورلڈ مقابلے میں ایک ایسی حسینہ متعارف ہوئیں جنہوں نے اپنے حسن ، جلوﺅں اور ذہانت کی بناءپر دنیا کو حیران کر دیا۔ 24 سالہ شانزے حیات نے مس ورلڈ پاکستان مقابلے میں ٹائٹل حاصل کیے اور یہ مقابلہ جیت کر فتح کا تاج بھی اپنے نام کیا۔ پھر شانزے سیول کوریا میں مس ایشیا پیسیفیک 2014 ءکے مقابلے میں شریک ہوئیں۔ شانزے کا تعلق وزیرستان سے ہے لیکن وہ اسلام آباد میں پیدا ہوئیں اور کئی ممالک میں رہنے کے بعد امریکہ میں مستقل طور رپ رہنا شروع ہو گئی تھیں۔ اس سے پہلے شانزے دبئی، سعودی عرب ، نارتھ آئرلینڈ بھی رہ کر آچکی ہیں۔ شانزے اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہیں اور یہ جان کر اچنبھائی ہو گا کہ شانزے کو انگریزی اور اردو کے ساتھ ساتھ پنجابی اور پشتو زبان بھی بخوبی آتی ہے۔ 2013 ءمیں مس پاکستان ورلڈ بننے والی شانزے نے مس ایشیا پیسیفک 2014ءمیں پاکستان کی نمائندگی بھی کی اور اس کے علاوہ مس ارتھ کمپیٹیشن میںبھی پاکستان کی جانب سے حصہ لیا۔ شانزے نے اپنے ماڈلنگ کیرئیر میں بہت کامیابیاں حاصل کیں وہیں وہ تعلیم کی اہمیت سے بھی بے خبر نہیں ہیں۔ امریکہ کے شہر نیو یارک میں منتقل ہونے کے بعد شانزے نے لائسنس یافتہ رئیل سٹیٹ بروکر بننے کی تعلیم حاصل کی۔ سانولی رنگت والی شانزے زیادہ تر سوئم سوٹس کی ماڈلنگ کرتی ہیں اور کوریا میں ہونے والے سوئم سوٹ فوٹو شوٹ میں بھی وہ سب سے منفرد اور حسین نظر آئیں ۔ اس کے علاوہ انہیں اداکاری میں بھی خاصی دلچسپی ہے ۔شانزے حیات مس ورلڈ پاکستان 2013 ءکہتی ہیں کہ انہیں بے حد خوشی ہے کہ وہ اس قابل تھیں کہ پاکستان کی اس مقابلے میں نمائندگی کی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اس کے علاوہ شانزے 2013 ءمیں مس گرینڈ انٹرنیشنل مقابلے میں بھی حصہ لے چکی ہیں اور ٹاپ 20 تک گئیں جس کی کئی حسیناﺅں کو خواہش رہی۔ مسلم گھرانے میں پیدا ہونے والی یہ جاذب نظر لڑکی ایک لبرل خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ اس لیے ان کے کام میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کافی بولڈ اور لبرل لباس زیب تن کیے ہوتی ہیں۔ شانزے حیات نے اب تک کئی فیشن شوز کے علاوہ اخبارات اور میگزین کیلئے فوٹو شوٹ بھی کئے جن میں بیل فاسٹ ، ڈی لسٹ میگزین ، سیشنز میگزین اور ایمانی میک اپ شامل ہیں۔ شانزے کو دنیا گھومنے کا بہت شوق ہے اور اس ہی لیے ان کے حصے میں ایسا پیشہ آیا ہے جس کی بدولت وہ دنیا بھر کی سیر کر سکتی ہیں اور وہاں اپنے حسن کے جلوے بھی بکھیر سکتی ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2008 ءمیں کیا تھا اور اس عرصے میں مقابلہ حسن جیتنا اور دیگر کئی مقابلوں میں حصہ لینا ان کیلئے باعث فخر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close