انٹرٹینمنٹ

صبا قمر نے شادی کی افواہوں کی تردید کردی

لاہور: پاکستان کی باصلاحیت اور خوبرو اداکارہ صبا قمر نے اپنی شادی کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وضاحت جاری کردی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ صبا قمر اور اداکار ارسلان فیصل ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور جلد ہی شادی کرنے جارہے ہیں۔

ارسلان فیصل، معروف اداکارہ صبا فیصل کے صاحبزادے ہیں۔ ان افواہوں کا آغاز اُس وقت ہوا جب ارسلان فیصل نے صبا قمر کے ساتھ لی گئی ایک تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا، ‘2018 کی پہلی تصویر، صبا قمر کے ساتھ، بہت سارا پیار’۔

ساتھ ہی انہوں نے ‘فرینڈز اونلی’ (صرف دوست) کے الفاظ کا اضافہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ یہ تصویر سالِ نو پر صبا فیصل کے گھر پر منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران لی گئی تھی۔

اس کے بعد یہی تصویر  صبا قمر نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

اگر کیپشن دیکھا جائے تو دونوں نے ہی ایک دوسرے کو ‘صرف دوست’ لکھا، لیکن اس کے باوجود بھی دونوں کے تعلق کی خبریں گرم ہوگئیں اور کہا جانے لگا کہ دونوں کے درمیان دوستی سے بڑھ کر کوئی رشتہ ہے۔

یہی وجہ ہے کہ صبا قمر نے گزشتہ رات ان تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس سے یقیناً سب کو جواب مل گیا ہوگا۔

صبا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں تحریر تھا کہ ’موسم برائے مہربانی اتنا رومانوی مت ہو، ابھی میں سنگل ہوں‘ اور ساتھ ہی کیپشن میں انہوں نے لکھا، ‘میں ابھی شادی نہیں کر رہی، لہذا افوہیں پھیلانا بند کردیں’۔

اپنے پیغام میں صبا نے ‘جیو اور جینے دو‘ کا نعرہ بھی لگا دیا۔

صبا قمر نے تو افواہوں کی تردید کردی ہے لیکن ان کے مداحوں کو اب بھی امید ہے کہ صبا جلد ہی شادی کے حوالے سےکوئی خوش خبری سنائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close