انٹرٹینمنٹ

اداکارہ سونم کپور جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور  رواں برس اپریل میں قریبی دوست اور بزنس مین آنند اہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ سونم کپور بھارتی فلم نگری کی صف اول کی ادکارہ ہیں جنہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

اداکارہ ور اسٹائل اداکار انیل کپور کی صاحبزادی ہیں اور اس وقت بھی وہ 2 فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اداکارہ طویل عرصے سے بزنس مین آنند اہوجا کے ساتھ دوستی کے باعث خبروں میں ہیں اور کئی بار انہیں اسی وجہ سے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

لیکن اب کپور خاندان سے آنی والی خبروں نے سب کو حیران کر دیا ہے اور اداکارہ کے قریبی دوستوں کے مطابق سونم کپور نے رواں سال اپریل میں شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اداکارہ کی شادی ان کے قریبی دوست آنند اہوجا کے ساتھ بھارتی ریاست راجستھان کے تاریخی شہر جودھ پور میں ہو گی جس میں خاندان کے قریبی افراد اور چند دوست شریک ہوں گے۔

اداکارہ سونم کپور یا ان کے خاندان کی جانب سے شادی کی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کپور خاندان شادی کی تیاریوں کو خفیہ رکھنا چاہتا ہے اور اسی لیے شادی کی تیاریوں کو سونم کے کزن موہت کی شادی قرار دے رہے تھے لیکن قریبی دوستوں نے سونم کی شادی کی اطلاع دے کر سارا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ سونم کپور اور آنند اہوجا  کو 2 سالوں سے تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close