جدید سعودی عرب میں ہم جنس پرستوں کی پہلی شادی
ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اپنے ملک کو جدید دنیا سے ہم آہنگ کرنے کی جدوجہد تو کر رہے ہیں لیکن اب وہاں ایک ایسا کام ہو گیا ہے کہ جدت پسندی کا رجحان رکھنے والے شہزادہ محمد بھی سرپکڑ کر بیٹھ جائیں گے۔ ویب سائٹ rpfront.com کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں سعودی عرب میں دو ہم جنس پرست مردوں نے مبینہ طور شادی کی ہے جس کا سعودی عرب میں تصور بھی محال ہے۔ اس مبینہ شادی کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا رکھی ہے۔رپورٹ کے مطابق منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا نے سیاہ اور دلہن نے سفید لباس پہن رکھا ہوتا ہے اور پورے اہتمام کے ساتھ ایک ساتھ چلتے ہوئے شادی کی تقریب میں آتے ہیں۔ ان کے ساتھ باراتی بھی موجود ہوتے ہیں۔ اس ویڈیو سعودی شہری بہت غضبناک ہو چکے ہیں۔ بعض نے تو شہزادہ محمد بن سلمان پر کڑی تنقید کر ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہزادہ محمد ملک کو جدید خطوط پر استوار کرنا چاہتے ہیں اور یہ اسی کوشش کا شاخسانہ ہے کہ ان ہم جنس پرستوں کو ایسی جرات ہوئی۔“