انٹرٹینمنٹ

باصلاحیت نوجوان بہترکام تخلیق کررہے ہیں، ثمینہ پیرزادہ

کراچی:  معروف اداکارہ و ہدایتکار ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے نئے باصلاحیت نوجوان بہترکام تخلیق کررہے ہیں جو فلم انڈسٹری کو اس کے صیح مقام تک لے جانے میں مددگار ثابت ہونگے۔

ضرورت اس امر کی ہے فلم انڈسٹری میں نئے ہدایتکاروں کو مکمل اور بھرپور انداز میں حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے تاکہ یہ مزید بہتر انداز میں اپنا کام دنیا کے سامنے پیش کر سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ اب وہ وقت دور نہیں جب پاکستان فلم انڈسٹری اپنے پیروں پر کھڑی ہوجائے گی، پاکستان فلم انڈسٹری میں ہمیشہ سے محدود وسائل میں ہمارے ہدایتکار کام کرتے آرہے ہیں اب فلموں کی طرف سرمایہ کاری ہونا شروع ہوئی ہے۔

جس سے فلموں کا معیار بھی بہترین ہوا ہے جب کہ دیگر ممالک میں بھی اب ہماری فلمیں ریلیز کی جارہی ہیں اس سے ناصرف ہماری انڈسٹری دوسرے ممالک میں متعارف ہورہی ہے بلکہ ہمارے فنکاروں اور ہدایتکاروں کو بھی دنیا بھر میں پہچان مل رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھاکہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری اس وقت ملک کی بڑی ڈرامہ انڈسٹریز میں شمار ہوتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close