انٹرٹینمنٹ

قطر فیشن فیسٹیول میں مایا علی اور عمران عباس کے جلوے

پاکستان کے معروف اداکار و ماڈل عمران عباس اور خوبرو اداکارہ مایا علی نے قطر کے شہر دوحہ میں منعقد ہونے والے فیشن فیسٹیول میں ریمپ پر جلوے بکھیر کر چار چاند لگا دیے۔ اردن کی مشہور ڈیزائنر ایلیجینڈرو ریسٹا نے اپنی کلیکشن کے شو اسٹاپر کے لیے کسی بالی وڈ اداکار یا ماڈل کا انتخاب نہیں کیا بلکہ پاکستانی اداکار عمران عباس کا انتخاب کیا۔

عمران عباس نے ریمپ پر ایسے جلوے بکھیرے کے فیشن شو دیکھنے والے داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔ خیال رہے کہ عمران عباس نے 2014 میں فلم ’کری ایچر 3 ڈی‘ میں بپاشا باسو کے ساتھ کام کرکے بالی وڈ ڈیبیو کیا تھا، وہ انوشکا شرما اور رنبیر کپور کے ساتھ بھی فلم ’اے دل ہے مشکل‘میں مختصر کردار نبھا چکے ہیں۔ عمران عباس کی اداکاری اور انداز پاکستان سمیت بھارت میں بھی پسند کی جاتی ہے۔

دوسری جانب خوبرو ادکارہ مایا علی نے پاکستانی برائیڈل فیشن کی نمائندگی کی اور مشہور پاکستانی ڈیزائنر ماریہ بی کی شو اسٹاپر بنیں۔

مایا علی نے ہلکے بیج رنگ کا شرارہ زیب تن کیا، جس کے ساتھ ان کا اسموکی آئی میک اپ کیا گیا جب کہ لپ اسٹک میں بھی ہلکے رنگ کو ترجیح دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ قطر فیشن فیسٹیول 2018 میں گذشتہ دنوں بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے بھی بھارتی برائیڈل فیشن کی نمائندگی کی تھی، کرینہ وہ پہلی بھارتی اداکارہ ہیں جنہیں قطر کے فیشن فیسٹیول میں ریمپ پر واک کرنے کا موقع ملا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close