انٹرٹینمنٹ

بھارت میں لیک می فیشن ویک: ثانیہ مرزا کی بھی ریمپ پر واک

ممبئی: بھارت میں منعقدہ لیک می فیشن ویک میں بالی وڈ اسٹارز سمیت دنیا بھر سے کئی ماڈلز جلوے بکھیر رہے ہیں۔ مشہور میک اپ برانڈ ‘لیک می’ کی جانب سے 31 جنوری سے شروع ہونے والے فیشن ویک کا آج آخری روز ہے جس میں بالی وڈ اسٹارز نے بھی خوب جلوے بکھیرے۔ بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ نے بھی لہنگا زیب تن کر کے ریمپ پر جلوے بکھیرے ۔

اداکار شاہد کپور نے اپنی اہلیہ میرا راجپوت کے ساتھ پہلی بار ڈیزائنر انیتا ڈونگری کی کلیکشن کے لیے بطور شو اسٹاپر ریمپ پر واک کی۔

لیک می فیشن ویک میں مغربی فیشن کے انداز کو بھی ترجیح دیتے ہوئے مختلف فیشن کلیکشن کی نمائش کی جارہی ہے۔

ڈیزائنر فلگونیش کے مغربی فیشن کی تشہیر کے لیے فلم ساز و ہدایت کار کرن جوہر اور سوناکشی سنہا ریمپ پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے ۔

کرن جوہر نے بطور شو اسٹوپر ایک نئے انداز میں واک کی تاہم کالے رنگ کے سوٹ میں وہ غیر معمولی بالوں کے رنگ کا انتخاب کرتے ہوئے نظر آئے۔

اداکارہ بپاشا باسو نے فیشن ویک میں سرخ رنگ کے لہنگا زیب تن کر کے ناظرین کی توجہ اپنی جانب کھینچی جب کہ اداکارہ دیا مرزا نے بھارتی روایتی انداز کو اپنایا۔

لیک می فیشن ویک میں میک اپ فیشن میں ہلکا اور اسموکی میک اپ زیادہ دیکھا جارہا ہے۔

سیف علی خان اور سوشمیتا سین نے بھی طویل عرصے بعد فیشن شو میں ریمپ پر واک کی۔

تصاویر بشکریہ لیک می فیشن ویک انسٹاگرام آفیشل پیج۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close