انٹرٹینمنٹ

اداکار رشی کپور کے نام سے پبلک ٹوائلٹ منسوب

نئی دہلی: بھارتی اداکار رشی کپور نے حال ہی میں ملک کے متعدد اداروں اور مقامات کو ہندوستان کے سیاسی خاندانوں نہرو اور گاندھی کے نام سے منسوب کیے جانے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، جس پر کانگریس نے ایک پبلک ٹوائلٹ کو رشی کپور کے نام سے منسوب کر دیا۔ بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس کے کارکنوں نے اداکار رشی کپور کی تنقید سے ناراض ہو کر الہ آباد کے ایک ٹوائلٹ کو رشی کپور کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے یوتھ ونگ کے کچھ ارکان نے الہ آباد کے شیوا جی پارک میں واقع ایک پبلک ٹوائلٹ کے باہر ایک پوسٹر لگایا جس میں بیت الخلا کو رشی کپور کے نام سے منسوب کرتے ہوئے لوگوں کو دعوت دی گئی کہ وہ اسے زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ رشی کپور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ اپنی ٹویٹر پر اعتراض کیا تھا کہ ملک کی ہر چیز کو گاندھی خاندان کے نام سے کیوں منسوب کیا جا رہا ہے؟ اداکار نے کہا تھا کہ کیا وہ ہر چیز کو اپنے والد کی جائیداد سمجھتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close