انٹرٹینمنٹ

دپیکا کترینہ سے نفرت میں ساری حدیں پھلانگ گئی

ممبئی: بالی ووڈ کی دو بڑی اداکاراؤں دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کے درمیان اختلافات سے پوری فلم انڈسٹری واقف ہے لیکن دپیکا کترینہ سے اس حد تک نفرت کرتی ہیں کہ اپنی زندگی کے سب سے اہم دن پر انہیں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون نے اپنی بہن انیشا کے ساتھ نہیا دھوپیا کے شو میں شرکت کی۔ انٹرویو کے دوران جب نیہا نے دپیکا کی شادی کے حوالے سے سوال پوچھا تو دپیکا خاموش ہوگئیں لیکن انیشا نے اپنی بہن کی طر ف سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے شادی میں کترینہ کیف کو نہ بلایا جائے۔واضح رہے کہ دپیکا اور کترینہ کے درمیان اختلافات کی وجہ رنبیر کپور ہیں۔ ابتدا میں دپیکا اور رنبیر کپور ایک دوسرے کو بہت پسند کرتے تھے لیکن دونوں کی محبت کے درمیان کترینہ کیف آگئیں اور رنبیر دپیکا کو چھوڑ کر کترینہ کے زلفوں کے اسیر ہوگئے اسی وقت سے دونوں اداکاراؤں کے درمیان خاموش جنگ جاری ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ دونوں 2018 کے وسط میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close