انٹرٹینمنٹ

انوشکا شیٹی وزن میں کمی کیلئے کوشاں

ممبئی:بھارتی اداکارہ انوشکا شیٹی آجکل اپنے بڑھے ہوئے وزن میں کمی لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اپنی تامل ،تیلگو فلم ”زیرو سائز“ کیلئے 20کلو گرام تک اپنے وزن میں اضافہ کیا تھا۔ زرائع کے مطابق اداکارہ وزن میں کمی کیلئے خصوصی علاج کورس کیلئے جلد امریکہ روانہ ہو نے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ زرائع کے مطابق اداکارہ نے رواں ماہ کے اوائل میں ہی مذکورہ کورس کے لئے امریکہ روانہ ہونا تھا ،لیکن اپنی نئی فلم ”ردھرما دیوی“ کی پرموشن کی مصروفیت کے باعث ابھی تک جانے سے قاصر ہیں۔علاوہ ازیں منگل کے روز اداکارہ کی نئی آنے والی فلم ”بہو بلی“ کے فلمساز ایس ایس راجا مولی کی طرف سے فلم کے دوسرے حصے کی شوٹنگ کے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔زرائع کے مطابق بہو بلی کے دوسرے حصے کی شوٹنگ کا آغاز نومبر میں کر دیا جائے گا۔ 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close