انٹرٹینمنٹ

ٹی وی کی طرح سلور اسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا اولین ترجیح ہے، ماورا حسین

لاہور: اداکارہ وماڈل ماورا حسین نے کہا ہے کہ ٹی وی کی طرح سلوراسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا ہی میری اولین ترجیح ہے۔ایک اخبار سے بات کرتے ہوئے ماورا حسین نے کہا کہ پاکستان میں اب اچھی اورمعیاری فلمیں بننے لگی ہیں اسی لیے فیشن اور ٹی وی کے نامور اسٹارز بھی کام کر رہے ہیں ۔ ماضی میں بننے والی فلموں میں روایتی ہیرو اور ہیروئن کے مخصوص کردار ہی ہوا کرتے تھے جس میں ہیروئن کا کردار چند گانوں اور ہیرو کو منانے تک محدود ہوا کرتا تھا ، مگر اب ایسا نہیں ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اس وقت کامیڈی ، میوزیکل ، رومانٹک ، ایکشن اور تھرل سمیت ہر مزاج کی فلمیں بن رہی ہیں، اسی لیے میرے گھر والوں نے بھی فلم میں کام کرنے کی اجازت دیدی تھی ۔ میں نے بھی کہانی اور اپنا کردار پسند آنے پر ہی ہاں کی تھی۔
ماورا حسین نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کیلیے ویسے توپاکستان کی خوبصورت لوکیشنز بھی کسی سے کم نہیں ہیں لیکن فلم کی کہانی اوراس کی ڈیمانڈ کے مطابق اگربیرون ممالک شوٹنگ کیلیے جانا ضروری ہوتو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔ اس وقت دنیا میں فلمسازی کا مزاج تبدیل ہوچکا ہے تاہم ہمارے فلم میکرز کوبھی اپنے مزاج میں تبدیلی لانا ہوگی۔

اداکارہ نے کہا کہ اس وقت ٹی وی کے ساتھ فلم انڈسٹری جس تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اس کے ذریعے ہم بین الاقوامی سطح پر اپنے کلچرل اور سافٹ امیج کو پروموٹ کرسکتے ہیں۔ اس کیلیے نوجوان فلم میکرز کوبہترکام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستانی فلم میں ایسے موضوعات شامل کیے جائیں، جن سے امن، دوستی اوربھائی چارے کا پیغام پوری دنیا میں پہنچے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close