انٹرٹینمنٹ
انجلینا جولی نے پروفیسر بننے کا فیصلہ کر لیا
لندن : اداکاری میں نام کمانے کے بعد اداکارہ انجلینا جولی نے پروفیسر بننے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی اگلے برس لندن کی انتہائی معتبر درسگاہ ”لندن سکول آف اکنامکس“ کی فیکلٹی ممبر بن جائیں گی۔ وہ اس درسگاہ میں ”ویمن‘ پیس اینڈ سکیورٹی“ کے موضوع پر لیکچرز دیا کریں گی۔
برطانوی وزیرخارجہ نے انجلینا جولی سے ”ویمن‘ پیس اینڈ سکیورٹی“ کا خصوصی مضمون پڑھانے کی درخواست کی تھی۔ واضح رہے کہ امریکی اداکارہ اس وقت اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ادارے (یو این ایچ سی آر) کی خصوصی سفیر ہیں۔
انجلینا جولی نے اپنے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے سٹوڈنٹس کو پڑھانے کی منتظر ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی اس مضمون کی ترویج سے خواتین کے حقوق کی آگہی پیدا ہو گی اور عورتوں کیخلاف جرائم اور جنسی تشدد کی روک تھام ہو سکے گی۔