انٹرٹینمنٹ

آپ لوگوں کا بہت شکریہ کہ آپ نے میری. . . سونم کپور نے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی: سونم کپورنے اپنی منگنی کی افواہوں پرخاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی نجی زندگی کے بارے میں میڈیا کے سامنے بات کرنا پسند نہیں کرتیں۔ ایک تقریب کے دوران جب سونم سے انگوٹھی کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نےاپنے پچھلے بیانات کی طرح اس بار بھی منگنی، شادی اور نجی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا میں میڈیا کے سامنے کبھی اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات کرناپسند نہیں کرتی، پھر بھی آپ لوگوں کا بہت شکریہ کہ آپ نے میری نجی زندگی میں دلچسپی لی۔

تفصیلات کے مطابق  اداکارہ نے کہا کہ جہاں تک میری انگلی میں موجود انگوٹھی کی بات ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ نہیں یہ منگنی کی انگوٹھی نہیں ہےاور اگر یہ انگوٹھی منگنی کی ہوتی تو کیا میں آپ کونہیں بتاتی، میں نے صرف اسی انگلی میں نہیں بلکہ تمام انگلیوں میں انگوٹھیاں پہنی ہوئی ہیں۔ اداکارہ نے سوال پوچھنے والے صحافی سے کہا آپ میرے زیورات کے متعلق سوالات کیوں پوچھ رہے ہیں اوروہ بھی خاص طور پرانگوٹھی کے بارے میں ہی کیوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close