انٹرٹینمنٹ

پاکستانی ماڈل کو اغوا کے بعد قتل کرنے والے مرکزی مجرم کو موت اور شریک مجرم کو عمر قید کی سزا

اسلام آباد :  مقامی عدالت نے پاکستانی ماڈل و مس سنگاپور فہمینہ چو دھری قتل کیس کے مرکزی مجرم معاذ وقار کو سزائے موت جبکہ شریک مجرم آصف کو عمر قید کی سزا کا حکم سنادیا ۔
تفصیلات کے مطابق اکتوبر 2013 میں مجرمان مقتولہ کو اشتہاری کمپنی کے کنٹریکٹ کا جھانسہ دے کر اسلام آباد لائے تھے اور اسے اغوا کرلیا ۔ اغوا کے بعد مجرمان نے مقتولہ کے ورثا سے 2 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تاہم تاوان نہ ملنے پر مجرم وقار اور اس کے ڈرائیور آصف نے پاکستانی ماڈل کو قتل کردیا ۔
تھانہ آبپارہ پولیس نے مجرمان کے خلاف مقتولہ کی ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا اور دونوں کو گرفتار کرکے تفتیش کی ۔ دوران تفتیش مجرم معاذ وقار نے پاکستانی ماڈل و مس سنگاپور فہمینہ چودھری کے قتل کا اعتراف کر لیا تھا جس کے بعد 31 مئی 2016 کو اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن جج عابدہ سجاد نے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی مجرم معاذ وقار کو سزائے موت جبکہ شریک مجرم آصف کو عمر قید کی سزا کا حکم سنادیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close