انٹرٹینمنٹ
میرے پاس شادی والی وہ چیز ہی نہیں، سلمان خان کا ایسا انکشاف کہ مداح اداس ہوگئے
ممبئی: بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے شادی کے بھاری بھرکم اخراجات کو کنوارگی کی وجہ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سلمان خان اب تک زندگی کی 52 بہاریں دیکھ چکے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی بھارتی فلم نگری کے کنوارے سپر اسٹار ہیں۔سلو میاں کے معاشقے کیریئر کے آغاز سے اب تک جاری ہیں لیکن اس کے باوجود بھی وہ شادی کا لڈو چکھنے سے قاصر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کا اپنے انٹرویو میں شادی کے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ آج شادی بڑی چیز بن گئی ہے اور شادی پر لاکھوں اور کروڑوں روپے خرچ ہوجاتے ہیں لیکن میں اتنے سب اخراجات نہیں کرسکتا اور یہی وجہ ہے کہ اب تک شادی نہیں کی ہے۔سلو میاں نے شادی سے متعلق سوال کو ٹالنے کے لیے یہ جواب دیا ہے لیکن یہ بات طے ہے کہ وہ خود بھی شادی کرنے کے خواہشمند نہیں ہیں۔