انٹرٹینمنٹ

کم کارڈیشین کی بہن کائیلی جینر کی ایک ٹویٹ نے اسنیپ چیٹ کو ایک ارب ڈالر کا نقصان پہنچا دیا

لاہور: امریکی ٹی وی سٹار کائیلی جینر کی صرف ایک ٹویٹ نے سوشل نیٹ ورکنگ ایپ سنیپ چیٹ کو اربوں ڈالر کا نقصان کروا دیا ۔ انہوں نے سنیپ چیٹ استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا تو بازارِ حصص میں کمپنی کی قدر میں 1.3 ارب ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے۔

اسنیپ چیٹ نے حال ہی میں متعارف کرائی گئی نئی اپ ڈیٹ میں ایپلی کیشن کے ڈیزائن کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے جس پر لاکھوں لوگوں نے ناپسندیدیگی کا اظہار کیا اور ڈیزائن کی تخفیف کیلئے تقریباً دس لاکھ افراد ایک آن لائن پٹیشن دائر کر چکے ہیں۔

کائیلی جینر کی ٹویٹ بھی کچھ اس حوالے سے ہی تھی لیکن یہ ٹویٹ سنیپ چیٹ کو اربوں ڈالر میں پڑی۔ ریالٹی سٹار کم کارڈیشین کی سوتیلی بہن کائیلی جینر نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ ”کیا کوئی اور بھی سنیپ چیٹ اب نہیں استعمال کرتا؟ یا ایسا صرف میں ہی کرتی ہوں، یہ بہت افسوس ناک ہے۔“

کائیلی جینر کے ٹوئٹر پر تقریبا دو کروڑ 45 لاکھ فالوورز ہیں اور ان کی ایک ٹویٹ کے بعد سنیپ چیٹ کے حصص گرنا شروع ہوگئے۔سنیپ چیٹ کے حصص میں تقریباً آٹھ فیصد کمی کے بعد وال سٹریٹ میں دن کا اختتام 6 فیصد کمی پر ہوا لیکن اب وہ دوبارہ 17 ڈالر کی اسی قیمت پر پہنچ گیا ہے جو کمپنی کے سٹاک مارکیٹ میں قدم رکھنے کے وقت تھی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سنیپ چیٹ کو فیس بک کی ملکیتی ایپ انسٹاگرام سے پہلے ہی سخت مقابلے کا سامنا ہے اور کائیلی جینر کا یہ ردعمل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سرمایہ کار پہلے ہی اس بارے میں پریشان تھے۔

اس تمام تر معاملے کے بععد کائیلی جینر نے ایک اور ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے سنیپ چیٹ کیساتھ پیار کا اظہار کیا اور لکھا ”پھر بھی مجھے سنیپ چیٹ سے پیار ہے،میرا پہلا پیار۔“

سنیپ چیٹ نے نومبر میں کی جانے والی ڈیزائن کی تبدیلی سے متعلق شکایات کو رد کر دیا ہے، اور اس کے سربراہ ایون سپیگل کا رواں ماہ کے آغاز میں کہنا تھا کہ صارفین وقت کے ساتھ اس کے عادی ہوجائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close