انٹرٹینمنٹ

مجھے لگ رہا ہے کہ۔۔۔ سری دیوی کی موت سے ایک گھنٹہ قبل امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر کیا پیغام دیا؟ جان کر آپ کی حیرت کی کوئی انتہاءنہ رہے گی

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی گزشتہ شب انتقال کرگئی ہیں ان کی موت سے چند گھنٹے قبل بالی ووڈ کے سینئراداکارامیتابھ بچن نے ایک ٹوئیٹ کی جس نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا۔ ہندی زبان میں کی گئی ٹوئیٹ میں امیتابھ بچن نے لکھا کہ ” نہ جانے کیوں ، اک عجیب سی گھبراہٹ ہورہی ہے “ اس ٹوئیٹ کے تقریباً ایک گھنٹے بعد دنیا کو معلوم ہوا کہ54سال کی عمر میں سری دیوی دبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی ہیں ۔

امیتابھ بچن اور سری دیوی نے فلم ’انقلاب، آخری راستہ اور خدا گواہ میں اکٹھے کام کیاتھا۔ اسی طرح سری دیوی کی فلمی دنیا میں واپسی پر پہلی فلم ’انگلش ونگلش‘ میں بھی 2012ءمیں امیتابھ بچن کی خصوصی اپیئرنس تھی ۔ امیتابھ بچن کی ٹوئیٹ ہونے کے بعد ان کے مداحوں نے جواباً سری دیوی کی موت کی اطلاع دینا شروع کردی اور بگ بی کی ٹوئیٹ کو چھٹی حس کا شاخسانہ قراردیا۔ امیتابھ بچن نے سری دیوی کی موت کے بعد دوسری ٹوئیٹ نہیں کی البتہ بالی ووڈانڈسٹری کی کئی دیگر شخصیات نے اپنے اپنے اندازمیں سری دیوی کی موت پر دکھ اور غم کا اظہار کیا۔

رجنی کانتھ نے لکھاکہ ” میں شدید غم میں ہوں ، میں نے اپنی پیاری دوست کو کھودیااور انڈسٹری بھی ایک لیجنڈ سے ہاتھ دھوبیٹھی، میرادل مرحومہ کی فیملی اور دوستوں کیساتھ ہے میں ان کا دکھ درد محسوس کرسکتاہوں‘۔

رشی کپور نے لکھاکہ’ اس افسوسناک خبر کیساتھ آنکھ کھلی ، واقعی بہت افسوسناک، بونی اور ان کی دوبیٹیوں کیساتھ تعزیت کرتاہوں‘

انوپم کھیرنے سری دیوی کو انڈین سینماءکی ملکہ قراردیتے ہوئے ایک تصویرشیئرکی اور لکھاکہ ” میں ایسے ہی ہمیشہ سری دیوی کو یادرکھنا چاہتاہوں، وہ شاندار ، بہترین اور خوبصورت تھی‘۔

پریانکاچوپڑا نے لکھاکہ ’میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، سری دیوی سے محبت کرنیوالے ہرشخص کیساتھ تعزیت، سیاہ دن ‘۔

سشمیتا سین نے لکھاکہ ’ مجھے ابھی سری دیوی کی موت کا علم ہوا ، میں بہت صدمے میں ہوں اور خود کو رونے سے نہیں روک پارہی ‘۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close