سری دیوی کی لاش لینے طیارہ دبئی پہنچ گیا، مگر عرب حکام نے فوی منتقلی سے معذرت کرلی، کیونکہ ۔۔۔۔
بھارتی اداکارہ سری دیوی کے جسدخاکی کو خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی سے ممبئی منتقل کیاجائے گا جس کے لیے خصوصی طیارہ دبئی پہنچادیاگیا، اطلاعات کے مطابق یہ طیارہ بھارتی انڈسٹریئلسٹ اور ملک کے چوتھے امیر ترین شخص انیل امبانی نے بھجوایا ہے اورامکان ہے کہ پیر کی شام کو آنجہانی اداکارہ کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق13نشستوں کا حامل پرائیویٹ طیارہ رئیلائنس ٹرانسپورٹ اینڈ ٹریول لمیٹڈ کی ملکیت ہے جو ممبئی سے اتوار کی سہہ پہر ڈیڑھ بجے روانہ ہوا تھا، تاحال سری دیوی کے جسدخاکی کی منتقلی سے متعلق متاثرہ فیملی کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔یادرہے کہ 54سال کی عمر میں سری دیوی دبئی کے ایک ہوٹل میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی تھیں جس نے پوری بھارتی فلمی انڈسٹری اور ملک کو سوگ میں ڈبودیا۔ ذرائع کے مطابق دبئی حکام کی قانونی کارروائی کی وجہ سے لاش فوری منتقل نہیں کی جاسکی اور امکان ہے کہ پیر کی شام سات بجے تک بھارت پہنچ جائے گی ۔