شادی شدہ زندگی کو کامیاب بنانے کے لئے’’ سمجھوتا ‘‘انتہائی ضروری ہے :سنی لیون
نئی دہلی: بھارتی فلم انڈسٹری میں جہاں معروف جوڑوں میں طلاق کی شرح میں اضافہ ، شادی شدہ زندگی ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر اور تعلقات بکھر رہے ہیں ،وہیں ڈینیل ویبر کے ساتھ جنوری 2009ء سے شادی کے بندھن میں بندھی سابق فحش فلموں کی اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ خوشحال اور کامیاب شادی کا راز’’سمجھوتا ‘‘غیر مشروط محبت اور ایک دوسرے پر اعتماد ہے ۔
بھارتی نجی چینل ’’اے بی پی نیوز ‘‘ کے مطابق سنی لیون نے کامیاب شادی شدہ زندگی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ میں اس کہاوت پر یقین رکھتی ہوں کہ ’’ہیپی وائف تو ہیپی لائف ‘‘ لیکن کامیاب شادی کا مطلب سمجھوتہ، غیر مشروط محبت، ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت اور اعتماد ہے۔سنی لیون کا کہنا تھا کہ کامیاب شادی شدہ زندگی کے لئے سمجھوتہ سب سے زیادہ ضروری ہے کیونکہ آپ اپنے پارٹنرکی ہر بات پر اتفاق کرنے کے پابند نہیں ہیں، رشتہ ایسے ہی نبھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں گزرے چار سال اس کی زندگی کے لئے بہت اہم ہیں ،میں بالی ووڈ میں بہت اچھے لوگوں سے ملی ہوں اور میں اس پر بہت خوش ہوں،خصوصا شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا ان کے لئے انتہائی شاندار اور خواب پورا ہونے جیسا تھا، ان کے ساتھ کام کرنے پرمیں بہت خوش ہوں، ان کے ساتھ کام کرکے اچھا لگا، یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں شاہ رخ خان کے ساتھ بھی کام کر چکی ہوں ۔
ایک سوال کے جواب میں سنی لیون کا کہنا تھا کہ جب آپ کسی فلم میں کام کرتے ہیں اور اس کے لئے پوری محنت کرتے ہیں، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوتی تو فرق پڑتا ہے۔یاد رہے کہ سنی لیون نوجوانوں پر مبنی نجی ٹی وی کے پروگرام ’’ سپلٹ ولا سیزن 9‘‘ کی میزبانی کرتی دکھائی دیں گی، ریالٹی شو کا پہلا پروگرام 11 جون کو نشرہوگا۔