انٹرٹینمنٹ
میرے ساتھ 16 ماہ زیادتی کی گئی
ایان علی نے بیرون ملک جانے کی اجازت ملتے ہی وزارت داخلہ پر عدالتی احکامات روندنے کا الزام لگادیا ہے ۔نجی ٹی وی چینلز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے
کہ میرے کیس میں وزارت داخلہ اور دیگر ادارے عدالتی احکامات کو روندتے آئے ہیں ۔ ماڈل کا کہنا تھا کہ گذشتہ 16 ماہ سے میرے ساتھ ظلم اور زیادتی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ میں تمام مقدمات میں اپنی بے گناہی چابت کرچکی ہوں ۔ ایان علی کا کہنا تھا کہ آج ایک بارپھر سندھ ہائی کورٹ نے میرے حق میں فیصلہ دیا جس پر میں شکر گزار ہوں