انٹرٹینمنٹ

سری دیوی کی موت سے متعلق اب تک کا سب سے تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

دبئی: بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی موت کے بعد سے اب تک بہت سی تفصیلات سامنے آ چکی ہیں اور اب دبئی حکام نے بھی واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے تک سری دیوی کی لاش ان کے خاندان والوں کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سری دیوی کی میڈیکل رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ جب وہ توازن بگڑنے کے باعث باتھ ٹب میں گریں تو اس وقت شراب کے نشے میں تھیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے نے دبئی کے مقامی اخبار کے حوالے سے سے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ذرائع کے مطابق لیب رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ جب سری دیوی توازن بگڑنے کے باعث باتھ ٹب میں گریں تو وہ نشے کی حالت میں تھیں۔

سری دیوی اپنے شوہر بونی کپور کیساتھ ڈنر پر جانے والی تھیں جو شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد ممبئی جا چکے تھے لیکن اپنی اہلیہ کو سرپرائز دینے کیلئے واپس دبئی پہنچ گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تو یہ بتایا گیا کہ بونی کپور ہی وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے سری دیوی کو باتھ ٹب میں گرے پایاجس کے بعد انہیں ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ دم توڑ چکی تھیں۔

لیکن اب یہ دعویٰ سامنے آ رہا ہے کہ سری دیوی ناصرف نشے کی حالت میں تھیں بلکہ ان کا جسم بھی سوجا ہوا یا پھولا ہوا تھا جس کے باعث طبی ماہرین کو بلا یاگیا اور انہوں نے سری دیوی کی لاش کو ٹب میں سے نکالنے میں مدد کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ شراب کے نشے میں تھیں اور توازن کھونے کے باعث باتھ ٹب میں گر گئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close