انٹرٹینمنٹ

فلم کی شوٹنگ میں مصروف جھانوی کپور کو اپنی ماں سری دیوی کی موت کی خبر ملی تو کیا ہوا؟ تفصیلات نے سب کو پریشان کردیا

ممبئی: سری دیوی کی اچانک موت نے پورے بھارت کو سوگ میں مبتلا کر دیا ہے اور ہر کوئی اپنے اپنے الفاظ میں دکھ کا اظہار کرنے میں مصروف ہے۔ سری دیوی ایک شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے اپنے شوہر بونی کپور اور بیٹی خوشی کپور کیساتھ دبئی گئی تھیں جہاں ان کی موت ہو گئی لیکن ان کی بڑی بیٹی جھانوی کپور بالی ووڈ میں اپنی پہلی فلم ”دھڑک“ کی شوٹنگ میں بہت مصروف تھیں جسے کرن جوہر پروڈیوس کر رہے ہیں، اس وجہ سے وہ دبئی نہ جا سکیں۔

وہ اپنی شوٹنگ کے باعث ممبئی میں ہی رہیں اور جب یہ خبر پھیلی تو فلم کی شوٹنگ تو منسوخ کر دی گئی مگر جھانوی کپور کو کسی نے یہ خبر نہ دی۔ کرن جوہر وہ شخص تھے جنہوں نے جھانوی کپور کو ان کی والدہ کی موت کے بارے میں بتایا۔ پہلے تو وہ یقین ہی نہ کر پائیں لیکن جب انہیں تصدیق ہو گئی تو وہ فلم کے سیٹ پر ہی بے ہوش ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق جب انہیں ہوش آیا تو وہ دھاڑیں مار مار کر بچوں کی طرح رونے لگیں۔کرن جوہر نے جھانوی کپور کو حوصلہ دیا اور اپنے ساتھ انیل کپور کی رہائش گاہ پر لے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close