انٹرٹینمنٹ

عارف لوہار کے چمٹے جیسا منہ ہوگیا ہے اور۔۔۔ سونیا حسین بالی ووڈ اداکارہ کی نقل کرتے ہوئے پکڑی گئیں کہ پاکستانی آگ بگولہ ہوگئے

دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن میں کھلاڑی تو چھکوں، چوکوں کی برسات کرتے اور وکٹیں اڑاتے نظر آ ہی رہے ہیں لیکن اس مرتبہ شوبز شخصیات کی موجودگی نے لیگ کو چار چاند لگا دئیے ہیں جس کے باعث مداحوں کی دلچسپی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

پی ایس ایل میچز کے دوران اب تک سکرین پر نظر آنے والی تقریباً تمام اداکاراﺅں و ماڈلز کو ہی پسند کیا گیا ہے سوائے سونیا حسین کے، جو اپنی ٹیم کراچی کنگز کو سپورٹ کرنے کیلئے دبئی پہنچیں اور تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں تو پاکستانی ایک طرح سے آگ بگولہ ہی ہو گئے۔

اس تصویر میں سب سے زیادہ نوٹ کی جانے والی بات یہ تھی کہ سونیا حسین بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی طرح نظر آنے کی ناکام کوشش کر رہی تھیں اور ان کی یہی حرکت سوشل میڈیا صارفین کو ناپسند گزری۔ ابتدائی طور پر تو جس نے بھی انہیں دبئی میں دیکھا، یہی سمجھا کہ پریانکا چوپڑا ہیں لیکن قریب جا کر ذرا غور سے دیکھنے پر پتہ چلا کہ نہیں! یہ تو سونیا حسین ہے۔

یہ تو تسلیم کیا جا سکتا ہے کہ دونوں کا چہرہ کافی ملتا جلتا ہے

دونوں نے آنکھوں پر رنگین چشمہ سجا رکھا ہو تب بھی یہی گمان ہوتا ہے

اگر سادہ چشمہ ہو تب بھی دونوں کے چہرے میں مماثلت ضرور نظر آتی ہے

سونیا حسین ’کاشی بائی‘ کے کردار میں نظر آنے والی پریانکا کا روپ بھی دھار چکی ہیں

صارفین کا کہنا ہے کہ اگرچہ دونوں کے چہرے ملتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہر مرتبہ نقل اتارنے کی کوشش کی جائے بلکہ ہر فرد کی اپنی ایک پہچان ہوتی ہے اور سونیا حسین کو بھی اس بات پر یقین کرتے ہوئے کچھ منفرد کرنا چاہئے۔

زارا ارانی نامی صارف نے لکھا ”یہ پریانکا چوپڑا کی طرح نظر آنے کی بھرپور کوشش کرتی ہے لیکن ناکام ہو جاتی ہے“

عائشہ بشریٰ نے لکھا ”اس کیساتھ مسئلہ کیا ہے؟ یہ بہت خوبصورت تھی لیکن اب عارف لوہار کے چمٹے جیسا منہ ہو گیا ہے اور توبہ توبہ والا لباس“

ایشال اویس نے لکھا ”یہ پریانکا چوپڑا سے زیادہ خوبصورت ہے“

سندھ رانی نے لکھا ”واﺅ۔۔۔ یہ تو ہالی ووڈ سلیبرٹی کی طرح لگ رہی ہے!!“

رابعہ نعمان نے لکھا ”یہ غریب کسی کو کیا سپورٹ کرے گی کوئی اس کو اللہ کے نام پر سپورٹ کرو، بے چاری غربت کی ماری“

محمد یوسف نے لکھا ”اس بے چاری کو تو خود سپورٹ کی ضرورت ہے۔۔۔ کسی نے کوئی صدقہ زکوة دینی ہو تو اس بے چاری کو دیدے“

مائدہ چوہدری نے لکھا ”یہ پریانکا کی طرح نظر آنے کی کوشش کیوں کر رہی ہے۔۔۔؟“

صفاءخان نے لکھا ”راستے میں جب کتے کاٹ لیتے تو ایسا ہوتا“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close