میں سری دیوی کی لاش تابوت میں ڈالنے لگا تو دیکھا کہ۔۔۔ سری دیوی کی لاش منتقل کرنے والے سماجی کارکن نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا
دبئی: بالی ووڈ لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کو تابوت میں منتقل کرنے والے سماجی کارکن کا کہنا ہے سری دیوی ’سوئی ہوئی خوبصورت دوشیزہ‘ لگ رہی تھیں۔ بھارتی سماجی کارکن اشرف تھماراسری دبئی میں انتقال کر جانے والے غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے میں مدد کرتے ہیں اور اس وجہ سے ” مردوں کے دوست“ بھی کہلاتے ہیں۔
اشرف ان چند افراد میں سے ایک ہیں جنہوں نے سری دیوی کی لاش کو دبئی منتقل ہونے سے پہلے دیکھا۔ مقامی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ بہت پرسکون نیند سو رہی ہیں۔ ایک سوئی ہوئی خوبصورت دوشیزہ۔ سکرین پر جیسا ان کا چہرہ دیکھا تھا، حقیقت میں اس سے پتلا لگ رہا تھا جبکہ ان کے سر پر کسی بھی طرح کی چوٹ کا کوئی نشان نہیں تھا جیسا کہ کچھ خبر رساں اداروں نے دعوے کئے تھے۔ کاٹن کے تین کپڑوں میں لپیٹی ان کی لاش کو عام سے تابوت میں بھارت لے جایا گیا جس کی قیمت 1,840 درہم ہے۔
واضح رہے کہ ان کی موت کے بعد تین روز تک تحقیقات کا عمل جاری رہا اور پھر دبئی پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے تحقیقات بند ہونے پر بالآخر ان کے شوہر بونی کپور اور سوتیلے بیٹے ارجن کپور گزشتہ روز پرائیویٹ جیٹ کے ذریعے لاش بھارت لائے۔