انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کے وہ اسٹارز جن کی مائیں ان کے فنی کیریئر سے قبل ہی دنیا چھوڑگئیں

دنیا میں تمام والدین اپنی اولاد کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں اور اولاد جب کامیابی حاصل کرلیتی ہے توسب سے زیادہ محبت کرنے والی ہستی ماں نہ ہو تو وہ کامیابی پھیکی پڑ جاتی ہے یہی سب ہوا بالی ووڈ کے ان مشہور ستاروں کے ساتھ جن کی مائیں اپنے بیٹوں کی کامیابی نہ دیکھ سکیں اور پہلی فلم  کی نمائش سے قبل ہی دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

سنجے دت:

بالی ووڈ اداکار سنجے دت فلم نگری کی خوبصورت  و لیجنڈری اداکارہ نرگس دت اور اداکار سنیل دت کے بیٹے ہیں جنہوں نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1981 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’راکی‘‘ سے کیا لیکن فلم کی ریلیز سے 3 دن قبل ہی ان کی والدہ کینسر کے عارضے کے باعث دنیا سے رخصت ہوگئیں اور بیٹے کی فلم نہ دیکھ سکیں جس پر متعدد بار اداکار سنجے دت افسوس کا اظہار کرچکے ہیں جب کہ فلم میں سنجے دت کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا تھا اور فلم بھی ’’سیمی ہٹ‘‘ ہوئی تھی ۔

شاہ رخ خان:

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے انتھک محنت اور جاندار اداکاری کے باعث فلم نگری میں اپنا مقام بنایا ہے جب کہ ان کی والدہ  لطیف فاطمہ خان اپنے بیٹے کو سپر اسٹار دیکھنا چاہتی تھیں لیکن کنگ خان کے فلم نگری میں انٹری سے پہلے ہی 1990 میں دنیا سے رخصت ہوگئیں جس کے 2 سال بعد کنگ خان نے فلم نگری میں قدم رکھا تھا۔ کنگ خان نے متعدد بار اپنے انٹرویوز میں کہا ہے کہ ان کی  خواہش تھی کہ میری والدہ مجھے سپر اسٹار کے طور پر ضرور دیکھیں لیکن ایساہونہیں سکا۔

ارجن کپور:

بالی ووڈ کے نامور پروڈیوسر بونی کپور مونا شوری کپور کے صاحبزادے ہیں جنہوں نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’عشق زادے ‘‘ سے کیا اور خوب شہرت حاصل کی جب کہ نوجوان اداکار ارجن کپور کی والدہ کینسر اور بلڈپریشر کے عارضے میں مبتلا تھیں جو اپنے بیٹے کی پہلی فلم نہ دیکھ سکیں اور فلم کی ریلیز سے 46 روز قبل ہی چل بسیں۔ ارجن کپور کی والدہ کے دنیا سے رخصت ہوجانے کے بعد ریلیز ہونے والی فلم  بلاک بسٹر ثابت ہوئی اور فلم نے شاندار کمائی بھی کی جس نے فلم نگری میں ان کے  قدم جمانے میں اہم کردار ادا کیا۔

پراتیک ببر:

لیجنڈری اداکارہ سمیتا پٹیل اور نامور ہدایتکار راج ببر کے اکلوتے بیٹے پراتیک ببر نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2008 میں  ریلیز ہونے والی فلم ’’جانے تو،جانے نہ‘‘ سے کیا جس کے بعد کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ اداکار کی والدہ  13 دسمبر 1986 کو بیٹے کی پیدائش کے  وقت صحت کی پیچیدگیوں کا شکار ہوکر 31 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں تھیں  جس کے باعث وہ بیٹے کی کامیابی نہ دیکھ سکیں۔

سوشانت سنگھ راجپوت:

چھوٹی پردہ اسکرین سے سلور اسکرین پر کامیابیاں سمیٹنے والے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت فلم نگری میں متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جب کہ اداکار سوشانت سنگھ اپنی والدہ سے بے حد قریب تھے جو دنیا سے 2002 میں رخصت ہوئیں اور اس وقت اداکار کی عمر 16 سال تھی لہٰذا والدہ کے گزر جانے کے 6 سال بعد چھوٹی اسکرین پر اداکاری کے جوہر دکھائے اور راتوں رات شہرت حاصل کی اور پھر سلور اسکرین پر 2013 کو جلوہ گر ہوئے اور کامیابی سے فلم نگری میں سفر جاری رکھا ہوا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close